Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمنی حکومت کا اقوام متحدہ سے احتجاج

ریاض ۔۔۔  یمنی حکومت نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن کے خلاف عالمی تنظیم کے یہاں اپنا احتجاج ریکارڈ کرادیا۔ عالمی ایلچی نے  جہازوں کی تلاشی سے متعلق قواعد و ضوابط طے کرنے کیلئے حوثیوں سے بات چیت کرکے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا۔سبق ویب سائٹ نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ احتجاج اس تناظر میں کیا گیا ہے کہ حوثی باغیو ںنے اقوام متحدہ کے بعض اہلکاروں سے جہازوں کی تلاشی اور ان کی شناخت کے طریقہ کار پر گفت و شنید کیلئے میٹنگ کی تھی۔ یمنی وزیر خارجہ نے اس حوالے سے ایک مکتوب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام بھیج دیا ہے۔
 

شیئر: