Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خاتون نے قریبی دوست کے ٹکڑے کرکے دفنا دیئے

نئی دہلی۔۔۔  سوروپ نگر علاقے میں ایک خاتون نے اپنے قریبی دوست کوقتل کرکے لاش کے ٹکڑے گھر میں ہی دفن کردئیے۔بتایا جاتا ہے کہ 14فروری سے راجیش غائب ہوگیا تھا۔ مکان مالک جب کرایہ وصول کرنے پہنچا تواسے مکان کے عقب میں خالی پڑی زمین کھدی ہوئی نظر آئی۔ اس نے شک کی بنیاد پر کھدائی شروع کی تو سنیتا نے سارا ماجرا سنا دیا۔ مالک مکان نے فوراً پولیس کو مطلع کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کی اور 30سالہ سنیتا کو حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے بتایا کہ 60سالہ راجیش پہلے اس کی والدہ کے ساتھ غیر قانونی شادی کی زندگی گزار رہے تھے ۔ والدہ کو ریاست جھارکھنڈ بھیج کراُس نے سنیتا کے ساتھ قریبی تعلقات استوار کرلئے ۔ دونوں مقامی فیکٹری میں ملازم اور انکا 8سالہ بیٹا بھی ہے۔سنیتا نے بتایا کہ راجیش اکثر نشے میں دھت ہوکر مارپیٹ کیا کرتا تھا۔ اس سے تنگ آکر اسے دھار دار آلے سے قتل کردیا۔ سر کو بھلسوا ڈیری علاقے میں پھینک دیا اورجسم کے ٹکڑے مکان کے عقب میں خالی پڑی زمین میں دفنا دیئے۔پولیس نے رپورٹ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -یوپی: بہرائچ میں کار اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم،5افراد ہلاک

شیئر: