Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کیخلاف آرام کا فیصلہ درست ہے، حسن علی

لاہور: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اہم کھلاڑیوں کو آرام کروانے کا فیصلہ درست قراردیدیا۔ پاکستان سپر لیگ کے ٹاپ بولر حسن علی نے کہا کہ سلیکٹرز، کوچ اور کپتان نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا، ہم انسان ہیں مشینیں نہیں، میں گزشتہ 6ماہ سے تینوں فارمیٹ میں مسلسل کھیل رہا ہوں، میرے لئے آرام کرنا ضروری ہو گیا تھا، اب جون سے ورلڈکپ جیسے بڑے چیلنج سے قبل ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ دم ہو جاوں گا۔ حسن علی نے کہا کہ وکٹ کا جشن منانے کیلئے منفرد انداز سے فٹنس مسائل پیدا نہیں ہوتے، میں نے پرستاروں کیلئے یہ انداز اپنایا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے عزت دی،بچے، بوڑھے سب اس ایکشن کو پسند کرتے ہیں۔ زوردار ایکشن کی وجہ سے کبھی فٹنس کا مسئلہ نہیں ہوا،پٹھوں میں کھچاو تو ایک کروٹ سوئے رہنے سے بھی ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات بولنگ کرتے ہوئے بھی کھلاڑیوں کی گردن اکڑجاتی ہے۔ اس کا جشن منانے کے ایکشن کےساتھ کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پی ایس ایل میچز کی رونقوں سے زندگی ہی بدل گئی۔ یو اے ای میں مقابلوں کے دوران اسٹیڈیمز میں تھوڑے بہت تماشائی آتے تھے۔ کراچی میں کرکٹ میلہ سجا تو بھرپور ہوم کراوڈ کی موجودگی میں ماحول ہی بدل گیا۔ میں کراچی کے شہریوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ لوگ کرکٹ سے لگاو  رکھتے اور میچ دیکھنا چاہتے ہیں۔ 
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: