Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز: پاک آسٹریلیا پہلا میچ شارجہ میں کھیلا جائیگا

شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، میچ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر3بجے شروع ہوگا۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سیریز جیتنے کاعزم ظاہر کیا۔آسٹریلیا کے خلاف شعیب ملک پہلی بار قومی ٹیم کی قیادت کرینگے۔ وہ ون ڈے میں آسٹریلیا کیخلاف کپتانی کرنیوالے 16 ویں پاکستانی کپتان ہونگے۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 98 ون ڈے میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ ان میں سے آسٹریلیا نے 62 جبکہ پاکستان نے 32 میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے ۔4میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوئے۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات میں دونوں ٹیمیں 14 مرتبہ آمنے سامنے آئیں جن میں سے 6 مرتبہ پاکستان اور 8 بار آسٹریلیا نے فتح حاصل کی۔ 2014ء میں یہاں کھیلی گئی سیریز میں آسٹریلیا نے 3-0 سے وائٹ واش کامیابی حاصل کی تھی۔ آخری مرتبہ 2017 ءمیں دونوںٹیموں کا مقابلہ آسٹریلیا میں ہوا تھا جس میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہوم گراونڈ کافائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے مقابلے میں  4-0 سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: