Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ حملہ: ’نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ ہے، ہم سب ایک ہیں‘

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں ہونے والے حملے کو ایک ہفتہ مکمل ہونے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی یاد میں حکومتی سطح پر مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔
جمعے کو کرائسٹ چرچ میں مسجد النور کے سامنے ہیگلے پارک میںنیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈاآڈرن نے سیاہ شلوار قمیض اور سر پر حجاب پہن کرسوگواران کے ساتھ تقریب میں شرکت کی، انہوں نے پہلے ایک حدیث پڑھی اور اس کے بعد پہلی بارسرکاری ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر براہ راست اذان نشر کی گئی۔

 ہلاک ہونے والوں کے احترام میں دوپہر  1:32 منٹ پر دو منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔
 جیسنڈا آڈرن نے اپنے خطاب میں ان کی ایک حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’پیغمبر اسلام کے مطابق تمام مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں۔ اگر جسم کے ایک حصہ میں تکلیف ہو تو پورا جسم اس کی تکلیف محسوس کرتا ہے۔‘

انہوں نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوںکے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’نیوزی لینڈ آپ کے ساتھ ہے، ہم سب ایک ہیں۔‘
تقریب میں ایک بڑی سکرین بھی لگائی گئی تھی جس پر ’ہمیں آپ سے پیار ہے‘ اور اپنی روائتی ماؤری زبان میں ’ثابت قدم رہیں‘کی عبارتیں درج تھیں۔
اس کے علاوہ سیکڑوں مقامی غیر مسلم خواتین شہریوں نے سرپر سکارف پہن کر مسلمانوں سے اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔نیوزی لینڈ کے ایک مقامی اخبارنے بھی اپنے صفحہ اول پرلفظ ’سلام‘ چھاپ کر مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کااظہار کیا۔ 

یاد رہے کہ کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو ہونے والے حملے میں50 لوگ ہلاک ہوئے تھے، جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیاتھا۔
 

شیئر: