Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اگر ووٹر لسٹ سے نام غائب ہوتو کیا کریں؟

نئی دہلی۔۔۔۔۔لوک سبھا انتخابات کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے ناموں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ ہر ووٹراپنا نام آن لائن چیک کرسکتا ہے یا پھر ہیلپ لائن پر کال کرسکتا ہے۔
ووٹر لسٹ میں اپنا نام دیکھنے کیلئے مندرجہ ذیل طریقہ کار اپنائیں
1۔نیشنل ووٹرز کی ویب سائٹ https://www.nvsp.in پر جائیں یا NSVPسرچ پیج پر جائیں۔
2۔اگر آپ کے پاس  ایلیکٹورل فوٹوآئیڈنٹیٹی کارڈEPICنمبر ہو تو Search by EPIC number پر کلک کریں اگر نام نظر نہ آئے توSearch by details
پرکلک کریں۔اگر سرچ کرنے پر آپ کا نام اور معلومات نظر نہ آئے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کانام ووٹر لسٹ میں درج نہیں ۔
اب آپ کو دوبارہ رجسٹر کرانا ہوگا۔اگر آپ کا نام سرچ کرنے پرنظر آئے تو ووٹ دینے کے اہل ہیں ۔ووٹر کے طور پر رجسٹریشن کرانے کیلئے آپ  فارم 6پُر کرنے کے بعداسمبلی حلقہ کے الیکشن رجسٹریشن آفیسر (آئی آر او ) کے پاس جمع کرائیں اس کے بعد آپ کا  نام ووٹر لسٹ میں شامل ہوجائیگا۔
آن لائن فارم بھی  مندرجہ ذیل طریقہ اختیار کرکے بھرے جاسکتے ہیں
٭الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ www.eci.nic.inیا چیف الیکٹورل آفیسر کی ویب سائٹ کھولیں اور آن لائن رجسٹریشن ٹیب کلک کریں
٭یوزر نیم اور پاسورڈ کے ساتھ ویب سائٹ کھل جائیگی
٭ایک پاسپورٹ سائز فوٹو اپ لوڈکریں
٭اپنی رہائش کا پتہ ، برتھ سرٹیفکیٹ کے طور پر آئی ڈی اپ لوڈ کریں اور مطلوبہ تمام معلومات فراہم کردیں۔
اس کے بعد بوتھ لیول آفسیر (بی ایل او) آپ کے گھر سے بھی دستاویزات طلب کرسکتا ہے ۔
اس کارروائی کے 45روز کے اندر آپ کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہوجائیگا۔این بی ٹی کے مطابق الیکشن کمیشن نے Voter Helplineاپلیکیشن جاری کی ہے جو موبائل فون کے ذریعے استعمال کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:-  - - - -شمال مغربی دہلی میں پارلیمانی سیٹ کی چابی دلت ووٹرزکے ہاتھوں میں؟

شیئر: