Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ عائشہ عمر” تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پرتنقید کا نشانہ

 نامورپاکستانی اداکارہ مہوش حیات، تمغہ امیتازملنے کے اعلان پرتنقید کا نشانہ بننے کے بعد اب اداکارہ وگلوکارہ عائشہ عمر ”تمغہ فخرِ پاکستان“ ملنے پر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر آگئیں۔ حال ہی میں عائشہ عمر کو شوبز انڈسٹری میں 10 سالہ خدمات کے اعتراف میں ایک انٹرنیشنل فاو¿نڈیشن کی جانب سے ”تمغہ فخرِ پاکستان“ اور”گلوبل وومن ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔ عائشہ عمر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے فاو¿نڈیشن کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ میں اپنے ملک کے لئے اسی طرح فخر کا باعث بنتی رہوں گی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے مہوش حیات کی طرح عائشہ عمر کو بھی یہ اعزاز ملنے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عائشہ عمر بطور ماڈل اچھی ہیں لیکن اس ایوارڈ کے قابل نہیں ۔کچھ صارفین نے کہا کہ پہلے مہوش اور اب عائشہ، ایسا کیا کیا ہے دونوں نے کہ انہیں اعزازات سے نوازا جارہاہے؟

 

شیئر: