Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی فرم ” اسنیپ چیٹ“ کے خفیہ منصوبے پر کام کررہی ہے

لاس اینجلس۔۔۔ اسنیپ چیٹ نامی برطانوی فرم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خفیہ طو رپر ایک آئی ٹی کے نئے منصوبے پر کا م کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ خفیہ منصوبہ پروجیکٹ کاگنیک کے نام سے تحقیقی اور تعمیری مرحلے سے گزر رہا ہے اور یہ مرحلہ بنیادی طورپر ایک گیمنگ پلیٹ فارم ہوگا۔ اور اسے اسنیپ چٹ والے آئندہ مہینے لاس اینجلس کی نمائش میں پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس گیمنگ پلیٹ فارم کی تیاری آخری مرحل میں ہے اور اپریل میں ہونے والے تفریحی میلے میں ”زیادہ کھیلو کم بات کرو“ کے عنوان سے پیش کیا جائیگا۔ یہ بنیادی طورپر سوشل میڈیا کا حصہ ہوگا۔ میلے کا اہتمام کرنے والی کمپنی کے بیا ن کے مطابق بہت سے خواہشمند لوگوں کو اس میلے میں شرکت کی دعوت دیدی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ 4اپریل سے قبل لاس اینجلس پہنچ جائیں اور اس نئے گیمنگ پلیٹ فارم سے لطف اندوز ہوں۔
 

شیئر: