Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاناگانے پر والد نے گھر سے نکال دیا تھا، عدیل برکی

نامور گلوکار عدیل برکی نے کہا ہے کہ گانے کے شوق کی وجہ سے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سننے کے ساتھ ساتھ گھر سے نکالے جانے کا تجربہ بھی بھگت چکا ہوں۔میری پہلی لائیو پرفارمنس عمران خان کی پہلی شادی کی تقریب ولیمہ میں تھی ۔ ایک انٹر ویو میں عدیل برکی نے کہا کہ ایک روز گھر میں استاد موسیقی کی تربیت دے رہے تھے کہ اچانک والد صاحب کی آمد ہو گئی ۔ والد صاحب کے پوچھنے پر والدہ نے طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ ا سکول کے پروگرام کے لئے ریہرسل کر رہا ہے لیکن استاد صاحب نے تمام حقیقت بیان کر دی ۔والد نے ڈانٹ ڈپٹ کے بعد گھر سے نکال دیا اور میں گھر کے قریب واقع اپنے دوسرے گھر میں چلا گیا ۔ والد صاحب جب گھر سے چلے جاتے تھے تو میںگھر واپس آ جاتا تھا او ران کے آنے سے پہلے پہلے دوبارہ چلا جاتا ۔ آپا کی شادی پر والد صاحب نے مجھے بلا کر بڑی محبت سے ناراضی ختم کی ۔انہوںنے کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے گلوکاری کے میدان میں وہ عزت او رمقام ملا جس کی لوگ برسوں تمنا کرتے ہیں۔ مجھے کم عمری میں پرائیڈ آف پرفارمنس ملنے کا اعزاز حاصل ہے ۔عدیل برکی نے کہا کہ میرا اپنے وطن سے بڑا مضبوط رشتہ ہے اور یہی پوری دنیا میں میری پہچان ہے ۔

 

شیئر: