Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی جعلساز کو قید اور کوڑوں کی سزا

جدہ ۔۔۔ یہاں اپیل کورٹ نے فوجداری کی عدالت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے مقامی شہری کو جعلسازی پر 5برس قید اور 300کوڑوں کی سزا سنادی۔اخبار 24کی اطلاع کے مطابق ایک سعودی شہری نے ایئرکنڈیشن کی سرگرمیوں کو سونے اور پیٹرول کے کاروبار میں تبدیل کرلیا تھا۔ مقامی شہریوں سے 50 لاکھ ریال سرمایہ کاری کے نام پر جمع کئے تھے۔ آن لائن معاہدوں کی کاپیاں فراہم کی تھیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے شکایات موصول ہونے پر معاملہ فوجداری کی عدلت بھیج دیا تھا۔
 

شیئر: