Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ٹی آئی کے زیر اہتمام یوم پاکستان کی تقریب منائی گئی

***کمیونٹی ڈیسک۔جدہ***
تحریک انصاف سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یوم پاکستان کاجشن منایا گیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی جدہ کے قائم مقام صدر شہباز اختر بھٹی،  طائف کے صدر نعیم ھادی، الباحہ کے صدر ذیشان قریشی کے علاوہ سینئر رہنما فرخ رشید،  عبداللہ رحمان،  قیصر جاوید،  عقیل آرائیں، جمیل اللہ خان کے علاوہ دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر پاک افواج کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کے پاکستان کی ترقی اور دفاع کے لئے قوم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ شرکاء نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب کے اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کی ترقی کے لئے دن رات محنت کرکے پاکستان کو عمران خان کے وژن کے مطابق عظیم مملکت بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔ فرخ رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی افواج اور عوام کشمیر کے دفاع اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کے حصول کے لئے ہر قسم کی امداد جاری رکھیں گے ۔ سعودی عرب رہنے والے پاکستانیوں نے اس موقع پر پاکستان کی سلامتی لئے دعائیں بھی کیں ۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور قومی یکجہتی کا سلوگن بنایا گیا ۔

شیئر: