Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ کو دیکھ کر اپنا ماضی یاد آتا ہے، مادھوری

بالی وڈ اداکارہ مادھوری دکشت نے کہاہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ کو دیکھ کراپنا ماضی اور کریئر کے ابتدائی دن یاد آتے ہیں۔ مادھوری دکشت نے عالیہ کےساتھ نئی فلم میں کام کرنے پر کہاکہ ہم دونوں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں۔ مادھوری نے کہا کہ عالیہ کو رقص کرتے دیکھ بہت اچھا لگتا ہے۔ میں عالیہ میں اپنے ان ابتدائی دنوں کو یاد کرتی ہوں جب انڈسٹر ی جوائن کی تھی۔ عالیہ کےساتھ کام کا تجربہ زبردست ہے۔ واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور مادھوری نئی فلم میں پہلی بار ایکساتھ کام کررہی ہیں۔

 

شیئر: