Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمد بن سلمان سے ڈیوس کے سربراہ کی ملاقات

ریاض ۔۔۔ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے ریاض میں انٹرنیشنل اکنامک فورم (ڈیوس) کے سربراہ بورک برینڈا نے ملاقات کی۔ انہوںنے بین الاقوامی و علاقائی امور خصوصاً اقتصادی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ علاوہ ازیں سعودی عرب کے ساتھ اکنامک فورم کی شراکت کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ انٹرنیشنل اکنامک فورم سعودی وژن 2030کے دائرے میں سعودی عرب کے اقتصادی پروگراموں میں دلچسپی لے رہا ہے۔سبق کے مطابق اس موقع پر سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح ، وزیر خزانہ محمد الجدعان ، وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی محمد التویجری اور اکنامک فورم کے متعدد عہدیدار بھی موجود تھے۔
 

شیئر: