Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،سعودی منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد...وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے دوران تیل، متبادل توانائی اور معدنیات سے متعلق ایم او یوز پر پیشرفت کا جائزہ لیاگیا ۔پاک، سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی اسٹیئرنگ کمیٹی برائے اکنامک پلر کے اجلاس میں منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی گئی کہ وفاقی و صوبائی محکموں کے مابین کو آرڈینیشن بہتر بنانے کیلئے خصوصی فوکل پرسن تعینات کئے جائیں۔ اجلاس میں پٹرولیم اور پاور کے سیکریٹریز نے ایم او یوز پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت پٹرولیم کو ہدایت کی کہ مائننگ شعبہ کو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے تعاون سے ترقی دینے کے لئے بلوچستان حکومت کے ساتھ مشاورت کی جائے اور صوبائی حکومت کو ہرممکن تعاون فراہم کیا جائے۔ سرمایہ کاری بورڈ ہر ماہ کے پہلے ہفتہ ایم او یوز پر عمل درآمد کا جائزہ لے گا۔

شیئر: