ریاض ۔۔۔ ریاض پولیس نے اقامہ و محنت اور سرحدی سلامتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری مہم کے تحت الفیصلیہ محلے میں منشیات کے ایک اڈے پر چھاپہ مارا۔ اخبار 24کے مطابق اڈے سے نشہ آور گولیاں ،موبائل، نشہ کرنے والوں کا ریکارڈ حشیش اور دیگر اشیاءبرآمد ہوئیں۔ منشیا ت کا دھندہ کرنے والے اپنے اڈے میں ایک عقوبت خانہ بھی قائم کئے ہوئے تھے۔ پولیس کا کہناہے کہ اس اڈے کے کرتا دھرتا نشہ آور اشیا ءکی اسمگلنگ مختلف طریقے سے کرتے تھے۔ یہ لوگ کھلونوں میں نشہ آور اشیاءبھر کر نشئی کو دوسری منزل سے عقبی راستے سے نیچے بھیجا کرتے تھے۔