Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں لوٹ مار کرنیوالوں کا اقبال جرم

مکہ مکرمہ۔۔۔۔ یہاں پبلک پراسیکیوشن نے رات کے آخری پہر میں تجارتی مراکز سے نکلنے والوں کو لوٹنے والے 2سعودی شہریوں کے ساتھ پوچھ گچھ کا دائرہ وسیع کردیا۔ ان دونوں نے لوٹ مار کا نیا طریقہ اختیار کیا تھا۔ یہ تجارتی مراکز سے نکلنے والوں پر نظر رکھتے۔ اس بات کا بھی دھیان رکھ رہے تھے کہ واردات کرتے وقت سی سی کیمروں کی زد میں نہ آئیں اسکے بعد ہی وہ اپنے شکار پر ہاتھ ڈالتے اور اس سے نقدی نیز قیمتی اشیاءطاقت کے بل پر لو ٹ لیتے تھے۔ فوجداری کے 7معاملات کی گتھی سلجھ نہیں رہی تھی۔ پبلک پراسیکیوشن نے دونوں سعودیوں سے پوچھ گچھ کرکے وارداتوں کی گتھیاں سلجھا لیں۔ انہوں نے 25ہزار سے زیادہ نقدی اور چارجنگ کارڈزلوٹنے کا اعتراف کرلیا۔ اجیاد پولیس نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ ان دونوں کے خلاف تجارتی مراکز کے مالکان نے بے نام رپورٹ درج کرا رکھی تھی۔ پولیس کا کہناہے کہ دونوں عادی مجرم ہیں اس سے قبل بھی سادہ ہتھیاروں کے بل پر وارداتیں کرتے رہے ہیں۔
 

شیئر: