Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیٹ ایئرویز کے پائلٹوں کی اسٹیٹ بینک آف انڈیاسے واجبات ادا کرنےکی اپیل

ممبئی۔۔۔۔مقامی فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کے پائلٹوں نے واجبات کی ادائیگی کیلئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے چیئرمین رجنیش کمار کو خط ارسال کرکے ان سے ملاقات کیلئے وقت طلب کیا۔ایس بی آئی کی سربراہی میں قرض دہندگان کی کمیٹی کی جانب نریش گوئل کی کمپنی کے حصول کے ایک دن بعد این اے جی نے اپنا مطالبہ پیش کردیا۔ این بی ٹی کے مطابق پائلٹوں کی یونین نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کے بقایہ جات اور کمپنی کو صحیح ڈگر پر لانے کیلئے 31مارچ تک اقدامات نہ کئے گئے تو 1100ارکان یکم اپریل سے طیاروں کی پروازیں منسوخ کردینگے۔واضح ہو کہ کمپنی کے حالات  دگرگوں ہونے کی صورت میں جیٹ ایئر ویز کے بانی اور چیئرمین نریش گوئل اور ڈائریکٹر بورڈ میں شامل ان کی اہلیہ انیتا گوئل نے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ۔ساتھ ہی ان کے حصص  50.1فیصد سے کم ہوکر 25.5فیصد رہ گئے ۔اس تبدیلی کے ساتھ اتحاد کے حصص کم ہوکر 12فیصد  رہ گئے ۔جیٹ ایئر ویز کو ڈائریکٹر بورڈ سے اپنے ارکان کو بھی علیحدہ کرنا پڑا۔سمجھوتے کے تحت ایس بی آئی کی سربراہی میں بینک فوری طور پر 1500کروڑ روپے کا سرمایہ ایئر لائنز کو فراہم کریگا۔اس سرمایہ کے ساتھ کمپنی میں بینکوں کے حصص50.1فیصدتک پہنچ گئے۔نیشنل ایوی ایئٹرز گلڈ(این اے جی )کے جنر سیکریٹری تیجسود نے کمار کو بھیجی گئی ای میل میں کہا کہ جیٹ ایئر ویز کی مشکلات دور کرنے کیلئے نئی انتظامیہ اس بات کا تعین  کرے کہ واحبات کی ادائیگی میں ہونیوالی تاخیر میں مزید دیر نہیں ہوگی۔گلڈ جیٹ میں تعینات 1600پائلٹوں میں سے 1100پائلٹس نمائندگی کررہے ہیں سود نے نئے انتظامیہ سے ایئر لائنز کو پٹری پر لانے کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:- - -  - -امیدوار نامزدگی کیلئے25ہزار روپے کے سکے لیکرزونل آفس پہنچ گیا؟

شیئر: