Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈبلیو ڈبلیو ای میں لوہا منوانے والی نکی بیلا ریسلنگ سے ریٹائر

واشنگٹن: سابق پروفیشنل امریکی ریسلر اورڈبلیو ڈبلیو ای میں اپنا لوہا منوانے والی نکی بیلا نے خود کو عمر رسیدہ قرار دیتے ہوئے ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔نکی بیلا ڈبلیو ڈبلیو ای سمیت ٹی وی پر ماڈلنگ بھی کرتی ہیں۔انہوں نے یہ اعلان ایسے وقت میں کیا ہے جب وہ حال ہی میں یورپ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں شرکت کرنے گئی تھیں۔ کیلیفورنیا میں پیدا ہونے والی 35 سالہ نکی بیلا نے اپنے ٹی وی پروگرام ٹوٹل بیلاز میں ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا اور کہا کہ ان کے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ وہ نیا کیریئر شروع کریں۔نکی بیلا نے تسلیم کیا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے یورپین ٹور نے انہیں احساس دلایا کہ اب ان کا میں پہلے جیسی طاقت نہیں رہی۔نکی بیلا کے مطابق اب وقت آگیا ہے کہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ کر نئے سفر پر توجہ دیں۔اگرچہ نکی بیلا نے یہ نہیں بتایا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ کس طرح کے کیریئر پر توجہ دیں گی تاہم رپورٹس کے مطابق ریسلنگ اسٹار میک اپ اور گارمنٹس کے کاروبار پر توجہ دینا چاہتی ہیں۔ نکی بیلا نے 2007 میں ڈبلیو ڈبلیو ای کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ خواتین کے ڈواز چیمپیئن شپ کی 2 مرتبہ فاتح رہی ہیں۔نکی بیلا نے ریسلنگ کیریئر کا آغاز اپنی جڑواں بہن بری بیلا کے ساتھ شروع کیا اور دونوں نے رنگ میں کئی حریفوں کو ہرایا، ان کی جوڑی بیلا ٹوئنز کے نام سے مشہور رہی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: