Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوتھا ون ڈے: شعیب ملک ان فٹ،عماد وسیم کپتانی کریں گے

دبئی: پاکستان کی آسٹریلیا کیساتھ 5ون ڈے میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کیلئے کپتان شعیب ملک کو ان فٹ قرار دیدیا گیا۔ آج کے میچ میں کپتانی کے فرائض عماد وسیم ادا کریں گئے۔آسٹریلیا کوسیریز میں0-3کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے جس کے بعد اب پاکستان ٹیم کوسیریز میں کلین سوئپ سے بچنے کیلئے بھرپور کوشش کرنا ہوگی ، اس مشکل صورتحال میں شعیب ملک کا ان فٹ ہونا ٹیم کیلئے مزید مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔ چوتھے ون ڈے میں نئے پاکستانی کرکٹر سعد علی ڈیبیو کریں گے وہ شعیب ملک کی جگہ کھیلیں گے۔ پہلی مرتبہ قومی ٹیم کی کپتانی کرنے والے عماد وسیم نے میچ سے قبل ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔عماد وسیم کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے تا کہ کلین سوئپ میں جانے سے بچ سکیں۔
 کھیلوں کی   مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے  واٹس ایپ گروپ " اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: