Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی خاتون نے 40ہزار ڈاک ٹکٹ جمع کر لئے

جدہ ۔۔۔کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں سعودی خاتون ولوف عثمان مشہور نے 40ہزار سے زیادہ نادر ڈاک ٹکٹ جمع کر لئے جدہ میں نمائش بھی کر ڈالی ۔
 
البلاد اخبار کے مطابق سعودی خاتون ولوف عثمان لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنس میں ڈگری ہولڈر ہیں ۔ریٹائر ہونے سے 2برس قبل انہیں خیال آیا کہ ایساکوئی کام کروں جس میں لطف بھی آئے اور وقت بھی مثبت سرگرمی میں گزرنے لگے ۔
اسی دوران انہیں اپنے والد کے پاس موجود نایاب ڈاک ٹکٹ نظر آئے جو اچھے لگے اور انہیں بھی ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا شوق پیدا ہوا۔ ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کا مشغلہ تاریخی معلومات کے حصول کا ذریعہ بھی ہے۔ شروع میں سوشل میڈیا کے ذریعے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے کی کوشش کی ۔
 
اسی شوق نے مصر اور استنبول سے الحجاز کے پرانے ڈاک ٹکٹ خریدنے پر ابھارا ۔ولوف کے پاس 1371ھ کا بھی ڈاک ٹکٹ موجود ہے ۔ جو اب نایاب ہے۔
 
ولوف 3بر س سے ڈاک ٹکٹ جمع کرنے اور اس مشغلے سے دلچسپی رکھنے والی خواتین سے رابطے میں ہیں اور اسی دوران ڈاک ٹکٹ کی نمائش کرنے کی کوشش کی ۔
المتبولی وقف کے ناظم انجینیئر سمیر متبولی نے سرپرستی کی القشلہ کے سامنے میدان البیعہ شاہراہ پر واقع تجریدی آرٹ ہاﺅس میں نایاب ڈاک ٹکٹوں کی نمائش ممکن ہو سکی ۔اب عالمی سطح پر نمائش کی خواہش ہے ۔ سعودی خاتون کے پاس حرمین کے ڈاک ٹکٹوں کا بھی بڑا ذخیرہ ہے جسے وہ نئی شکل دیکر معتمرین اور حجاج کو تحفتاً پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
          

شیئر: