Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرائیور کو انتہائی دائیں جانب کب کب چلنا ہوگا

ریاض ۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ڈرائیور حضرات 5صورتوں میں سڑک کے انتہائی دائیں جانب چلیں۔
اخبار 24نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ 5صورتوں میں سے ایک صورت یہ ہے کہ ڈرائیورراستے کے دائیں جانب کسی اور سڑک کی طرف مڑ رہا ہو۔ 
دوسری صورت یہ ہے کہ کوئی اور ڈرائیور اسے اوور ٹیک کرنے جارہا ہو۔ تیسری صورت یہ ہے کہ اس کی گاڑی کی رفتار مقررہ انتہائی رفتار سے کم ہو۔ 
چوتھی صورت یہ ہے کہ سڑک پر حد نظر محدود ہو اور سامنے کا منظر واضح نہ ہو۔ پانچویں صورت یہ ہے کہ مخالف سمت سے آنے والی گاڑی اس کے سامنے پہنچ رہی ہو۔ ان 5صورتوں میں ڈرائیور کو سڑک کے انتہائی دائیں جانب چلنا ہی ہوگا۔
سعودی محکمہ ٹریفک شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ٹریفک قوانین و ضوابط سے وقتاً© فوقتاً© آگاہ کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہے تاکہ حادثات کم سے کم ہوں اور جانی و مالی نقصان نہ ہو۔
 

شیئر: