Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتان کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب

ملتان... تحریک انصاف نے ملتان کے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا ۔ پیپلزپارٹی کے امیدوار کو شکست دیدی۔یہ نشست تحریک انصاف کے ملک مظہر عباس راں کے انتقال کے باعث خالی ہوگئی تھی۔ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 218 میں تمام 138 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے واصف مظہر راں 46 ہزار 988 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ۔ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی کے ارشد راں 39 ہزار486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ ن لیگ نے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر ملک واصف اور پارٹی چیئرمین عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کو شکست دی ہے۔ ملتان کے عوام کرپشن کرنے والوں کے خلاف متحد ہیں۔تمام اپوزیشن جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف متحد تھیں۔ اپوزیشن سمجھ رہی تھی کہ 7 ماہ میں پی ٹی آئی کا گراف نیچے آیا ہے لیکن ملتان کے عوام نے کرپٹ ٹولے کو مسترد کردیا ۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹو ئٹر پر بیان میں کہا کہ ملتان میں ہونیوالے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں کے متفقہ امیدوار کو با آسانی شکست دے دی۔ عوام کے سیاسی شعور کو اہمیت نہ دینے والے سیاسی بزرجمہروں کیلئے اس میں سبق ہے۔ لوگ کرپٹ ٹولے کے خلاف متحد ہیں۔

شیئر: