Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود اور امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

 
اسلام آباد.. پاکستان اور امریکہ نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے کشیدگی کے خاتمے کو ضروری قرار دیا ہے ۔
۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماوں کے درمیان پاک، امریکہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت پاکستان کے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاک، امریکہ باہمی تعلقات اہمیت کے حامل ہےں ۔خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے امریکہ کا کردار قابل ستائش ہے۔شاہ محمود قریشی نے مائیک پومپیو کو پاکستان کی جانب سے ہندوستانی پائلٹ کی حوالگی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کیا اور کہا کہ امریکہ پاک، ہندتصفیہ طلب امور پر مذاکرات کے دوبارہ آغاز کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغان عمل میں پاکستان کی طرف سے جاری سہولت کاری پر بھی تبادلہ خیال اور افغان عمل پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان افغان وزیر خارجہ زلمے خلیل زاد کے متوقع دورہ پاکستان میں افغان عمل میں پیش رفت پر تبادلہ پ خیال پر اتفاق کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انٹرا افغان مذاکرات اس مفاہمتی عمل کا اہم جزو ہیں۔ انہوں نے امریکی اور پاکستانی قیادت کے مابین روابط کے فرروغ پر بھی زور دیا۔

شیئر: