Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں گرلز اسکول پر بندروں کا حملہ

جدہ ۔۔  جدہ کے گنجان آباد علاقے الفیصلہ میں واقع گرلز اسکول پر بندروں نے حملہ کر دیا ۔طالبات میں بھگدڑ مچ گئی ۔ سبق نیوز کے مطابق  بڑی تعداد میں بندر اسکول کی عمارت میں  اس وقت گھس گئے جب طالبات بریک ٹائم کے دوران اسکول کے احاطے میں تھیں ۔ بندروں کو دیکھتے ہی طالبات نے شور مچانا شروع کر دیا ۔ بعض طالبات نے ڈر کے مارے  اسکول سے باہر نکلنے کی بھی کوشش کی مگر  انتظامیہ نے تمام انہیں کلاسوں میں بھجوا دیا ۔ اسکول کے قریب موجود لوگوں کی  مددسے صورتحال پر قابو پایا گیا ۔ حملہ آور بندر  اسکول کی عمارت سے دور چلے گئے ۔
طالبات کے سرپرست اس  بات پر حیران ہیں کہ بندر شہر کے اندر کس طرح آسکتے ہیں ۔ بعض افراد کا خیال تھا کہ کوئی شخص طائف کے پہاڑی سلسلے سے ان بندروں کو پکڑ کر لایا ہو گا جو اس کے قبضے سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئے ۔ واضح رہے عام طور پر طائف کے پہاڑی سلسلے میں  بابون نسل کے بندر بکثر ت پائے جاتے ہیں جو کبھی کبھار پہاری سلسلے سے اتر کر مکہ مکرمہ میں بھی داخل ہو جاتے ہیں ۔ بابون نسل کے جنگلی بندروں کا جدہ کے اسکول میں پہنچ جانا غیر معمولی واقعہ ہے  ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ ادارے اس جانب خصوصی توجہ دیں کیونکہ بندروں سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہو تا ہے ۔ 
 

شیئر: