Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کپ: بلوچستان اور پختونخوا کی 2،2کامیابیاں

راولپنڈی: پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں خیبرپختونخوا نے  دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ بلوچستان بھی لگاتار 2میچ جیت چکا ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں خیبرپختونخوا نے پنجاب کو 4وکٹوں سے شکست دیدی۔ خیبرپختواکے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں پر 341رنز بنائے۔ اوپنر خرم منظور اور سمیع اسلم نے بالترتیب 57اور 68رنز بنائے۔کپتان کامران اکمل نے 30رنز بنائے۔افتخار احمد نے سنچری اسکور کرتے ہوئے 105رنز کی اننگز کھیلی۔سہیل خان نے 3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اوپنر عابد علی صفر پرآوٹ ہوئے۔ خوشدل شاہ دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 9چھکوں اور 11چوکوں کی مددسے 154رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر مین آف دی میچ رہے۔ کامران اور عمر اکمل کے بھائی عدنان اکمل نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 79رنز بنائے۔ خیبرپختونخوا نے 46.3اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر343رنز بناکرہدف حاصل کرلیا۔

قبل ازیں ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں بلوچستان نے عمر اکمل کی خوبصورت سنچری 136رنز کی بدولت پنجاب کی ٹیم کو 6وکٹو ں سے شکست دیدی تھی۔ پنجاب کے 294رنز کے جواب میں 46اوورز میں 296رنز بنا کر فتح حاصل کر لی تھی۔ عمر اکمل مین آف دی میچ رہے۔
 دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے فیڈرل ایریاز کو 3وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔ فیڈرل ایریاز کی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 269رنز بنا سکی۔جواب میں خیبرپختونخوا نے 49اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔کپتان وہاب ریاض نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 5وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔

تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کو 72رنز سے ہرا دیا۔بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 346 رنز بنائے۔ کپتان اسد شفیق نے ذیشان کے ساتھ 100 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔ ذیشان نے ایک چھکے اور 9چوکوں کی مددسے75 رنز بنائے۔ اسد شفیق نے 47 گیندوں پر 2 چھکوں کی مددسے 53 رنز کی اننگزکھیلی ۔ عمر اکمل نے جارحانہ بیٹنگ کی اور 66گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 6چھکے اور 7چوکے لگائے تا ہم بدقسمتی سے 99 رنز پر بولڈ کردیا۔ جواب میں سندھ کی ٹیم عمر گل کی قیادت میں 44.2 اوورز میں 274 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ عماد بٹ کو 42رنز بنانے اور 3وکٹیں حاصل کرنے پرمین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
5ٹیموں پر مشتمل پاکستان کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل 12اپریل کو کھیلا جائے گا۔
 

شیئر: