Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معذور سعودی خاتون ڈرائیونگ کرنے لگی

تبوک۔۔۔معذور سعودی خاتون ’’حنان العید ‘‘ نے تبوک میں لیڈیز ڈرائیونگ اسکو ل سے لائسنس حاصل کر لیا۔ گاڑی چلانا شروع کر دی۔
العید نے ’’ایم بی سی فی اسبوع‘‘ پروگرام میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ اسے بچپن ہی سے چیلنجوں سے نمٹنے کا شوق رہا ہے ۔ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا بڑا مشکل کام تھا ۔ اس راہ میں متعدد رکاوٹیں پیش آئیں ۔تاہم چیلنج پر پورا اترنے پر خوش ہوں ۔ 
اخبار 24کے مطابق العید نے بتایا کہ ابتداء ہی سے اسے اپنی والدہ کی سرپرستی ، حوصلہ افزائی اور ہر طرح کا تعاون حاصل رہا ۔ ماں ہی کی بدولت امریکہ سے ایم فل کیا ۔ بچپن ہی میں اپنے پیروں کو حرکت دینے سے معذور ہو گئی تھی ۔ ایوان شاہی نے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تو اسی وقت میں نے ٹھان لیا تھا کہ ڈرائیونگ سیکھوں گی اور لائسنس حاصل کر کے رہوں گی ۔ 
تبوک میں گرلز ڈرائیونگ اسکول قائم ہوتے ہی داخلہ لے لیا تھا ۔اب لائسنس ملنے کے بعد خاص طور پر معذوروں کیلئے تیار کی گئی گاڑی انتہائی اطمینان اور سکون کے ساتھ چلانے لگی ہوں ۔ اسے گاڑی چلانے میں صرف ہاتھ سے کام لینا پڑتا ہے ۔ 

شیئر: