Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے چڑیا گھرمیں قحط سالی سے متاثر جانور اردن منتقل

جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’فورپاز انٹرنیشنل ‘نے فلسطین کے غزہ چڑیا گھر میں قحط کا شکار جانوروں کو اردن منتقل کر دیا ہے ۔ 
اسرائیلی پابندیوں کے شکار غزہ میں بے شمار جانور قحط اوردیکھ بھا ل نہ ہونے کے باعث ہلاگ ہو گئے تھے ۔ 
اتوار کو غزہ کے چڑیا گھر سے شیر ، بندر ، شتر مرغ ، مو ر، بھیڑیے اورلگڑ بگڑ کے جوڑے اردن روانہ کیے گئے۔

فورپاز انٹرنیشنل کے مطابق اردن منتقل کیے گئے جانوروں میںکتے، بلیاں، لومڑی، خارپشت اور 10  گلہریاں بھی شامل ہیں۔
چڑیا گھر کے مالک فاتح جوما نے خراب معاشی صورتحال اور ساحلی علاقوں پر اسرائیل کی جانب سے ایک دہا ئی سے جاری  پابندیوں کو اس کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ  ’ان تمام وجوہات کی بنا پر آج وہ اس قابل نہیں کہ اپنے  جانوروں کو با قاعدہ خوراک مہیا کر سکیں ۔ ‘
 جانوروں کی ہلاکتوں اور بیماریوں کے با عث غزہ  چڑیا گھر کے مالک کو جانوروں کی فلا ح و بہبود کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔
 چڑیا گھر میں جنوری میں شدید سردی کے باعث  شیر کے چار بچے  بھی ہلا ک ہو ئے تھے  ۔ 
فاتح جوما کا کہنا  تھا کہ  ایک بندر نے دوسرے بندر کو مار ڈالا ، جبکہ حال ہی میں  نا معلوم وجوہات کی وجہ سے ایک خارپشت بھی مر گیا ۔

اس سال کے آ غاز میں چڑیا گھر کے مالک نے دو شیروں کے نوک دار ناخن ختم کر دیئے تا کہ چڑیا گھر میں آنے والے لو گ ان کے ساتھ  با حفاظت تصاویر /سیلفیز بنا سکیں ۔  
فور پاز کی  جانب سے چھوڑے گئے جانوروں میں سے اب صرف پرندے چڑیا گھر میں رہ گئے ہیں۔
جانوروں کو  ریسکیوکرنے والے مشن کی قیادت کر نے والے’ فور پاز ‘کے عامر خلیل نے کہا کہ جانوروں اور ان کے بچوں کے لیے چڑیا گھر کے پنجرے چھوٹے پڑ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جا نوروں کواردن کی پناہ گاہ بھیجنا پڑے گا۔
چڑیا گھر کے مالک فاتح جوما نے کہا کہ  ’یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے۔  ایسا محسوس ہو رہا  ہے جیسے میں اپنے خاندان سے دور ہو رہا ہوں ۔ان میں سے کچھ جانوروں کے ساتھ 20سال سے رہ رہا تھا ۔‘

اسرائیلی وزارت دفاع میں لینڈ کراسنگ اتھارٹی کے سربراہ شلومو سبان نے اپنے بیان میں کہا کہ جانوروں کی جلد ازجلد منتقلی کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
خیال رہے کہ سنہ2007  میں حماس کی جانب سے علاقے پر قبضے کے بعد اسرائیل اور مصر نے کچھ سیکورٹی خدشات کی بنا پر غزہ  پر پابندی عائد کی تھی ۔
 

شیئر: