Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق امریکی فوجی کی بانی فیس بک کے گھر کے كچرے سے گزر بسر

سان فرانسیسکو میں مقیم سابق امریکی فوجی  جیک کچرے کے شکاری کے طور پر شہرت حاصل کر گیا ۔
  برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق 56سالہ سابق فوجی کی رہائش فیس بک کے بانی مارک زکر برک کے ساتھ ہی ہے ۔ وہ اپنے چھوٹے سے ایک کمرے کے اپارٹمنٹ میں مقیم ہے ۔ـ" کچرے کے شکاری " کا کہنا  ہے  کہ اسے فیس بک کے بانی کے گھر سے نکلنے والے کچرے سے کافی قیمتی اشیاء ملتی ہیں ۔ 

ایک مرتبہ  اسے اپنے پڑوسی فیس بک کے بانی کے گھر سے نکلنے والے کچر ے سے انتہائی قیمتی کپڑوں سے بھرا ہوا تھیلا ملا جس کے بعد  اس نے کچر ے سے چیزیں جمع کرنا  اپنا معمول بنا لیا ۔
ایک اندازے کے مطابق جیک اب تک ہزاروں ڈالر کی اشیاء کچرے سے جمع کر چکا ہے ۔ خاص کر فیس بک کے مالک کے گھر سے نکلنے والے کچرے کا وہ منتظر رہتا ہے ۔
جیک نے بتایا کہ وہ 30 سے 40 ڈالر کی اشیاء روزانہ کچرے سے  جمع کر لیتا ہے جنہیں بعدازاں وہ صاف کر کے فروخت کر دیتا ہے جس سے اس کی اچھی گزر بسر ہو جاتی ہے ۔ اسکا کہنا تھا کہ وہ اب اس کام کو مستقل بنیادوں پر انجام دے رہا ہے ۔ 

شیئر: