Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیروت میں پہلا ’’کیٹ کیفے‘‘

بیروت ۔۔ لبنان میں بلیوں کے ایک شوقین نے  بلیوں کیلئے مخصوص کیفے قائم کر دیا  ۔ کیفے کا نام " بیروت کیٹ کیفے " رکھا گیا ہے ۔ کیفے کے افتتاح کے موقع پر اسکے مالک کا کہنا تھا کہ بلیوں سے انسیت رکھنے والے یہاں اپنی بلیوں کے ساتھ آکر وقت گزار سکتے ہیں ۔
کیفے میں بلیوں کیلئے مخصوص کرسیاں اور میزیں بھی تیار کروائی گئی ہیں جن پر بلیوں کو بٹھا کر انکی خدمت کی جاتی ہے ۔ مصری جریدے اخبارک  کے مطابق اپنی نوعیت کا منفرد کیفے ہے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ یوں تو کیفے میں انواع و اقسام کی بلیاں موجود رہتی ہیںوہ افراد جنہیں بلی پالنے کا شوق ہے مگرو ہ اپنے اس شوق کو پورا نہیں کرسکتے وہ یہاں آکر اپنی پسند کی بلی کے ساتھ وقت گزار سکتے ہیں ۔ بلیوں کو کھلا سکتے ہیں ان کے ساتھ کھیل سکتے ہیں ۔
کیفے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ بلیوں کا اچھی طرح خیال رکھتے ہیں ۔ انہیں  وقت مقررہ پر انکی مرغوب خوراک بھی دی جاتی ہے بلکہ انکا علاج معالجہ اوردیگر ضروریات بھی پوری کی جاتی ہیں ۔ 

شیئر: