Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

‘خبروں کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار لیکن اعتماد نہیں‘

ایک سروے کے مطابق تقریباً نصف سے زائد امریکی اور کینیڈین صارفین خبروں کے لئے سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں تاہم ان میں سے زیادہ تر معلومات کے ان ذرائع پر بھروسہ نہیں کرتے۔
منگل کو جاری ہونے والے مارومیچ باکس پول کے سروے میں کہا گیا ہے کہ 52 فیصد امریکی اور 48 فیصد کینیڈین شہری دنیا بھر کے حالات سے باخبر رہنے کے لئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹا گرام اور ٹوئٹر استعمال کرتے ہیں۔
اس سروے کے مطابق امریکہ میں 64 فیصد ٹیلی ویژن اور 48 فیصد افراد حالات حاضرہ کی ویب سائٹس کو خبروں کا اعلیٰ ذریعہ قرار دیتے ہیں۔
لیکن جہا ں تک حالات حاضرہ کے لئے روایتی ذرائع پر اعتماد معاملہ ہے تو ریڈیو اور اخبارات سمیت دونوں ممالک میں ان پر 80 فیصد سے زیادہ لوگوں کا اعتماد پایا جا تا ہے۔ تاہم سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اعتماد سب سے کم ہے جو امریکہ میں 43 فیصد اور کینیڈا میں 32 فیصد ہے۔
اس سروے کے جواب دہندگان کے مطابق غلط معلومات کا سب سے زیا دہ امکان سیاسی خبروں میں ہوتا ہے۔
 84فیصد امریکی 2020 میں صدارتی انتخاب کے دوران ’جعلی خبروں ‘کے بارے میں فکر مند ہیں۔
تاہم نصف امریکی پ±راعتماد ہیں کہ وہ آسانی سے غلط معلومات کو شناخت کر سکیں گے۔ 
مارو میچ باکس پول سروے کی ایک رکن سارہ کہتی ہیں کہ’سوشل میڈیا خبروں کے سا تھ ہمارے تعلق کو بدل رہا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ’یہ خبر اور حالات حاضرہ سے متعلق معلومات کا ایک عام ذریعہ بن گیا ہے جبکہ لوگ وہاں جو کچھ ڈھونڈتے ہیں اس پر کم ہی اعتماد کرتے ہیں. اس میں ایک مثبت بات یہ ہے کہ لوگ پہلے سے زیادہ اب خبروں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔‘
کینیڈین جرنلزم فاونڈیشن کی جانب سے کئے گئے اس سروے میں کل1516 کینیڈین اور 1523 امریکیوں کی رائے لی گئیں۔
 
 

شیئر: