Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین الیکشن کا پہلا مرحلہ مکمل: تشدد کے واقعات میں تین ہلاک

انڈیا میں لوک سبھا (ایوانِ زریں) کے 17ویں عام انتخابات کا پہلا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔ سات مرحلوں پر مشتمل یہ انتخابات 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔
 پہلے مرحلے میں جعمرات کے روز صبح آٹھ بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام چھ بجے تک جاری رہا۔ جس کے دوران ملک کی 20 ریاستوں کے 91 حلقوں میں کروڑوں لوگوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ سٹیشنز کا رُخ کیا۔
انڈین الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کا ٹرن آوٹ کافی زیادہ رہا۔ تاہم پولیس کی بھاری نفری کے باوجود جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں پولنگ سٹیشنز کے باہر لڑائی جھگڑے کے واقعات میں تین افراد ہلاک ہوئے۔
سات مرحلوں پر مشتمل یہ انتخابات 19 مئی تک جاری رہیں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔
ان انتخابات کو ملک کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کے حوالے سے ریفرینڈم کے طور پر دیکھا جا رہا ہیں۔
2014 میں ہونے والے عام انتخابات میں مودی کی قوم پرست بھارتیہ جنتا پارٹی نے تاریخی فتح سمیٹی تھی۔
خیال رہے کہ حالیہ انتخابات میں لگ بھگ 90 کروڑ افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے اور اسے دنیا کا سب سے بڑا الیکشن قرار دیا جا رہا ہے۔
لوک سبھا میں کل 543 نسشتیں ہیں اور کسی بھی سیاسی جماعت یا اتحاد کو اپنی حکومت بنانے کے لیے کم از کم 272 نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے۔
پہلے مرحلے میں کن ریاستوں میں پولنگ ہوئی؟
پہلے مرحلے میں انڈیا کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کی 25، تلنگانہ کی 17، اتر پردیش کی آٹھ اور مہاراشٹرا کی سات سیٹیوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔
اترا کھنڈ اور آسام کی پانچ پانچ، اڑیسہ اور بہار کی چار چار جبکہ ارونا چل پردیش، انڈیا کے زیر انتظام جموں و کشمیر، میگھالیہ اور مغربی بنگال کی دو دو نشستوں پر بھی مقابلہ ہوا۔
اس کے علاوہ سکم، تری پورہ، جزائرانڈیمان اور نکوبار، لشکا دویپ، ناگا لینڈ، میزورام، منی پور اور چھتیس گڑھ کی ایک ایک نشست پر امیدواروں کو ووٹ ڈالے گئے۔
آئندہ مرحلوں میں کب اور کہاں پولنگ ہوگی؟
 18 اپریل کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 97 ارکان کا انتخاب کیا جائے گا۔ 23 اپریل کو تیسرے مرحلے میں سب سے زیادہ 115 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے۔
 29اپریل کو انتخابات کا چوتھا مرحلہ شروع ہو گا جس میں لوک سبھا کے 71 ارکان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ ہو گی۔
 6مئی کو پانچویں مرحلے کے لئے ووٹرز ایوانِ زریں کے 51 ارکان کا انتخاب کریں گے جبکہ 12 مئی کو مزید 59 حلقوں میں امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
لوک سبھا کے ساتویں اور آخری مرحلے میں 19 مئی کو 59 امیدواروں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ان انتخابات میں مجوعی طور پر دو ہزار سے زائد سیاسی جماعتیں اور آٹھ ہزار سے زائد امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔
لوک سبھا کی کل 545 میں سے 543 نشستوں پر الیکشن ہو رہا ہے جبکہ دو نشستوں پر انڈین صدر اینگلو انڈین نمائندوں کو نامزد کریں گے۔
 2014کی نسبت حالیہ انتخابات میں 10 فیصد نئے ووٹروں کا اضافہ ہوا ہے جن کی تعداد 8 کروڑ 40 لاکھ ہے۔
ان انتخابات کے لیے انڈین الیکشن کمیشن نے 10 لاکھ سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کیے ہیں جبکہ ووٹنگ کے عمل کے دوران 10 لاکھ سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کی جائے گی۔
عام انتخابات کے نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔
لوک سبھا میں 272 ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار آئندہ وزیراعظم منتخب ہو جائے گا۔ دیکھتے ہیں کہ اس بار قرعہ کس کے نام نکلتا ہے۔

شیئر: