Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غربت کے ہاتھوں مجبور "مراکشی نوجوان" نے کیا کیا؟

مراکش ۔۔ غربت و افلاس کے ہاتھوں پریشان حال مراکشی نوجوان سے کینسر زدہ ماں کی تکلیف دیکھی نہ گئی ۔ علاج  کیلئے رقم حاصل کرنے کی غرض سے بینک ڈکیتی کرنے پہنچ گیا ۔
مراکشی ٹی وی کے حوالے سے عربی نیوز  ویب   اخبار 24 کی خبر نے لکھا ہے کہ  مراکش کے شہر طنجہ میں ایک نوجوان جس سے اپنی بیمار والدہ کی تکلیف دیکھی نہیں جارہی تھی ۔ مگر معاشی حالات سے بے بس کچھ کرنے سے قاصر تھا  ۔ 
غریب نوجوان حالات سے تنگ آکر طنجہ کے مرکزی بینک پہنچ گیاجہاں اس نے عملے کو خنجر دکھاتے ہوئے  انہیںلاکر روم میں بند کر دیا اور رقم لیکر بھاگنے کی کوشش کی مگر اس سے قبل ہی پولیس نے بینک کو گھیرے میں لیکر اس کی کوشش ناکام بنادی۔
نوجوان نے خودہی گرفتاری دے دی ۔ پولیس نے اس کا ماضی دیکھا تو وہ بے داغ تھا اس سے کبھی معمولی جرم بھی سرزد نہیں ہواتھا ۔ تحقیقاتی افسر نے نوجوان سے  حالات دریافت کئے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ اپنی معمر والدہ  جو کینسر سے لڑ رہی تھی کی تکلیف نہیں دیکھ سکا مگر   اپنی  معاشی  حالت کی وجہ  سے بے بس تھا ۔ 
غربت و افلاس کے ہاتھوں مجبور ہو کر نوجوان نے بینک لوٹنے کا فیصلہ کیا ۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بیمار والدہ کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا ۔ کسی طرح رقم حاصل کر کے والدہ کا علاج کرانے کا خواہاں تھا ۔
اخبار کا کہنا ہے کہ نوجوان کی واردات  اسکے اصل حالات پر مبنی وڈیو نے مراکش میں لوگوں کو بے حد متاثر کیا ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیو میں لوگوں نے بڑی تعداد میں اس نوجوان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسے     رہا  کر کے اسکی والدہ کا علاج کرایا جائے ۔ 
 

شیئر: