Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تیرے نام کے سیکوئل میں کیا سلمان نظر آئیں گے؟

بالی وڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی سنہ 2003 کی بلاک بسٹرفلم ’تیرے نام‘ کی سکوئل بنانے کی تیاری ہورہی ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر ستیش کوشک نے تصدیق کی کہ ’تیرے نام‘ کا 16 سال بعد سکوئیل بن رہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ کیا سلمان خان سیکوئل میں فلم کے ہیرو ’رادھے‘ کا کردار دوبارہ نبھائیں گے یا نہیں۔
ستیش نے ممبئی مرر اخبار کو بتایا کہ ’جی ہاں یہ سچ ہے کہ میں ’تیرے نام 2‘ بنانے جارہا ہوں اوریہ ایک لو سٹوری ہوگی۔ اس حوالے سے میں اس وقت بس اتنا ہی کچھ بتا سکتا ہوں۔‘
ہندوستان ٹائمز نے ایک گمنام ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ’تیرے نام 2‘ ایک لو سٹوری ہے جو کہ ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے۔ فلم کی شوٹنگ شمالی انڈیا میں کی جائے گی۔
لیکن کیا سلمان خان اپنی فلمی کیرئیر کے مشہور ترین کردار کو ایک مرتبہ پھر نبھائیں گے یا نہیں؟ اس حوالے فلمی حلقوں  میں چہ میگوئیاں جاری ہیں۔
ہندوستان ٹائمزنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ستیش اور سلمان خان کے درمیان آج کل بہت خوشگورا تعلقات ہیں اور دونوں حالیہ دنوں میں فلم ’بھارت‘  میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں ۔ تاہم ان کا کہنا ہے کہ اس بات کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا ہے کہ آیا سلمان خان ہی فلم میں رادھے کا رول کرینگے یا نیا کاسٹ لیا جائے گا۔
’تیرے نام‘ اس فلم کے ہیرئین بھومیکا چائولہ کی سب سے پہلی فلم تھی جبکہ فلم میں رادھے کے کردار کا ہئیر اسٹائل اتنا مقبول ہوا کہ سلمان خان کے بعض فین اب بھی اس کی نقل کرتے ہیں۔
’تیرے نام‘ کی کہانی بالا اور جے نیندرا نے مل کر لکھی تھی جبکہ فلم کو ستیش نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کے ٹائٹل سونگ سمیت  کئی گانے لگان لگی، کیوں کسی کو، اودھنی، اور تم سے ملنا بہت زیادہ ہٹ ہوگئے تھے۔
خیال رہے سلمان خان کی تازہ ترین فلم ’بھارت‘ کا ٹریلر پیر کو جاری کیا گیا جس سے فلم بینوں نے ہاتھوں ہاتھ لیا۔  
 

شیئر: