”جھانسی کی رانی“ اب کس کردار میں نظر آئیں گی؟

٭٭٭ شگفتہ اختر، ممبئی ٭٭٭
سب سے پہلے ہم بات کریں گے کنگنا راناوت کی جو ’منیکرنیکا‘ فلم کے بعد ایکتا کپور کی پروڈکشن میں بنی فلم ’مینٹل ہے کیا‘ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں کنگنا کے ساتھ راج کمار راﺅ بھی نظر آئیں گے۔
اس فلم کا پہلا پوسٹراور ٹیزر کنگنا نے خود اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر شیئر کیا ہے۔ آپ کو یہ بھی بتا دیں کہ اس فلم کے ٹائٹل کو لے کر بھی کافی ناراضی جتائی جا رہی ہے۔ اس فلم کے ٹائٹل کو تبدیل کرنے کی مانگ کی جا رہی ہے اور یہ فلم 21 جون کو ریلیز ہوگی۔
بھومی پیڈنیکر اور تاپسی پنو دونوں ہی اداکارہ اپنی زبردست اور بے مثال اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں اور اگر جب یہ دونوں ہی اداکارہ ایک ساتھ ایک فلم میں نظر آ جائیں تو اس فلم میں چار چاند لگ جائیں گے۔ جی ہاں تاپسی اور بھومی ایک ساتھ بائیوپک پرمبنی فلم میں کام کرنے والے ہیں۔ یہ بائیوپک اترپردیش کے جوہری میں رہنے والی دو بزرگ خاتون چندرو تومر اور پراکشی تومر پر مبنی ہے۔ یہ دونوں ہی بزرگ خاتون 60 سال کی عمر میں بندوق سے نشانہ لگانا شروع کیا تھا۔ ان کو شروعاتی دنوں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے وہ آگے بڑھتی رہی۔
دونوں ہی بزرگ خواتین 350 سے بھی زیادہ گولڈ میڈل حاصل کر چکی ہیں۔ان دونوں بزرگ خواتین کے بارے میں شاید ہی کوئی جانتا ہوگا اوران کی زندگی کیسی تھی اور یہ کس طرح سماج سے لڑ کر، سماج کی ساری بیڑیوں کو پار کر اپنی منزل تک کیسے پہنچیی۔ یہ سارے واقعات اس فلم میں بتائے جائیں گے۔ یہ بھی بتا دیں کہ اس فلم کا نام ’سانڈ کی آنکھ‘ رکھا گیا ہے اور اس فلم کو انوراگ کیشپ ڈائریکٹ کریں گے۔
اکشے کمار اور کترینہ کیف جیسی بلاک بسٹر جوڑی پھر سے بڑے پردے پر آنے کے لیے تیار ہے۔ جی ہاں کترینہ اور اکشے کمار، کرن جوہر کے پروڈکشن سے بنی فلم ’سوریہ ونشی‘ میں ساتھ کام کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں کترینہ، اکشے کی بیوی کا کردار ادا کرے گی اور اس فلم کو روہت شیٹی ڈائریکٹ کرنے والے ہیں