Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمارٹ فون کے استعمال سے ’مرد بانجھ ہونے لگے‘

 جاپانی ڈاکٹروں اور طب و صحت کے ماہرین نے تازہ ترین جائزہ جاری کرکے انکشاف کیا ہے کہ وائی فائی سے مربوط سمارٹ فون کا استعمال نقصان دہ ثابت ہورہا ہے۔ اس سے مردوں کی افزودگی پر برا اثر پڑ رہا ہے۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اسمارٹ فون استعمال کرنے والے مرد بانجھ ہونے لگے ہیں۔
جاپان کے جائزہ نگاروں نے بتایا کہ وائی فائی نیٹ ورک سے نکلنے والی برقی مقناطیسی لہروں سے مردوں کے یہاں تولیدی مادے کی مقدار کم ہورہی ہے۔
سکائی نیوز نے نیوزی لینڈ کی ویب سائٹ ”نیوز ٹاک بی زی“ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اگر مرد حضرات اسمارٹ فون پینٹ یا پاجامے کی جیب یا بیلٹ میںرکھتے ہیں تو انہیں زیادہ نقصان پہنچتا ہے۔
طبی جائزے میں 51حضرات کو شامل کیا گیا۔ انہیں 3گروپوں میں تقسیم کرکے کئی گھنٹے تک معائنہ جاتی تجربے سے گزارا گیا۔
”گروپ ون “ کسی بھی قسم کی برقی مقناطیسی لہر سے متاثر نہیں ہوا۔ ”گروپ ٹو“ معمولی طور پر متاثر پایا گیا جبکہ” گروپ تھری“ پینٹ یا پاجامے کی جیب یا بیلٹ میں سمارٹ فون رکھنے کی وجہ سے زیادہ متاثر ہوا۔
2گھنٹے تک برقی مقناطیسی لہروں سے متاثرین کا جائزہ لیا گیا تو پتہ چلا کہ گروپ ٹو 44.9فیصد تک متاثر ہوا جبکہ گروپ ون جو معمولی طور پر متاثر ہوا تھا اس کے نقصان کا تناسب 26.4فیصد پایا گیا۔
24گھنٹے گزرنے پر تینوں گروپوں کا ایک بار پھر معائنہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ غیر متاثر گروپ میں شامل حضرات کا تولیدی مادہ اوسطاً 8.4فیصد تک ہوگیا جبکہ جزوی طور پر متاثر گروپ میں موجود حضرات کا تولیدی مادہ 18.2فیصد تک مفقود ہوگیا۔تیسرے گروپ میں شامل حضرات کا تولیدی مادہ 23.3فیصد تک متاثر ہوا۔
جاپانی اسکالر ٹومی کو ناکاتا کا کہناہے کہ جائزے میں شریک گروپ تھری کے حضرات کو وائی فائی سے نکلنے والی لہروں والی ایک مشین کے قریب بٹھایا گیا تھا۔ اس سلسلے میں اس بات کا لحاظ رکھا گیا تھا کہ جائزے میں شامل حضرات اسمارٹ فون پاجامے میں رکھے ہوئے تھے۔
عالمی ادارہ صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 21ویں صدی میں خون کی گردش کے نظام ، امراض قلب اور کینسر کے بعدتیسرا بڑا مرض بانجھ پن کا ہوگا۔ یہ مرض مرد اور خواتین دونوں کو لاحق ہوگا۔
 

شیئر: