Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لُو سے متاثرین کے علاج کے لیے آلہ ایجاد، دوران حج استعمال ہو گا

مکہ مکرمہ۔۔۔سعودی محکمہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ 2سعودی ڈاکٹروں نے لو سے متاثرین کے علاج کیلئے آلہ ایجاد کر لیا ۔ حج موسم کے دوران لو سے متاثرہ حجاج اور معتمرین کا علاج کیا جا سکے گا ۔
امسال حج ،موسم گرما میں آئے گا آئندہ برسوں میں حج کے دوران گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے امکانات ہیں۔حج موسم میں منیٰ ،مزدلفہ اور عرفات میں حجاج کثیر تعداد میں لو سے متاثر ہوتے ہیں ۔ منیٰ میں متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے ۔ حج انتظامیہ لو سے متاثرین کیلئے مختلف انتظامات کرتی رہی ہے ۔ 
اخبار 24کے مطابق ڈاکٹر حاتم بن عبدالعزیز خوقیر اور نادر بن حمزہ مطیرمنیٰ ، مزدلفہ ، عرفات اور مکہ مکرمہ کے اسپتالوں میں حج ایام کے دوران لو سے متاثرین کا علاج کرتے رہے ہیں ۔سعودی ڈاکٹروں نے اپنے تجربے سے فائدہ اٹھا کر لو سے علاج کا آلہ تیار کیا ہے ۔ 
مکہ مکرمہ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ نئے آلے کی بدولت لو سے متاثر حاجی 10منٹ کے اندر اندر اپنی طبعی حالت میں آجائیگا ۔ اس آلے سے حج مقامات کے سوا کہیں بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا ۔ اس آلے کی خوبی یہ بھی ہے کہ اس سے ایک حاجی کی بیماری دوسرے حاجی میں منتقل نہیں ہوتی۔اس کے تمام عناصر ایسے ہیں جنہیں جراثیم پروف کیا جا سکتا ہے۔

شیئر: