Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیو یارک فیسٹیول میں دیپکا اور پرینکا کے چرچے

رمضان کے آتے ہی مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے کیونکہ یہ عبادات اور قبولیت کا مہینہ سمجھا جاتا ہے۔

ماہ رمضان میں مسلمان عبادات میں مشغول رہتے ہیں جسے مد نظر رکھتے ہوئے معروف بھارتی اداکار امیتابھ بچن نے اپنی ایک ٹویٹ میں تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد  دی ہے اور ساتھ ہی لوگوں سے امن، پیار اور بھائی چارے سے رہنے کی اپیل بھی ہے۔

اسی طرح کرکٹ کے بادشاہ کہلائے جانے والے سچن ٹندولکر نے بھی تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ کے دیگر سٹارز نے بھی عوام کو رمضان کی آمد پرمبارکباد پیش کی ہے۔

حال ہی میں نیویارک میں میٹ گالا نامی فیسٹیول کا انعقاد ہوا۔ جس میں ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے علاوہ بالی ووڈ کی دو بہترین اداکاراؤں دیپکا پاڈوکون اور پرینکا چوپڑا بھی نظر آئیں۔ میٹ گالا پروگرام امریکہ کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں منعقد کیا گیا تھا۔ جہاں پرینکا اور دیپکا دونوں ہی اپنے لباس کے حوالے سے کافی سرخیوں میں رہیں۔

ہر کوئی ان کے اس نئے انداز کی تعریف کر رہا تھا۔ جہاں دیپکا گلابی رنگ کے گاؤن میں نظر آئیں تو وہیں پریانکا سلور کلر کے گاؤن اور اپنے انوکھے ہیئر سٹائل میں نظر آئیں۔ دونوں نے اس فیسٹیول کی تصویریں اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پربھی شیئر کی ہیں۔

اُروشی راوٹیلا جو اپنے چلبلے انداز کے لیے جانی جاتی ہیں، ان دنوں متحدہ عرب امارت میں موجود ہیں اور دبئی کی ساری تاریخی عمارتوں کی سیر کر رہی ہیں۔ رمضان کی آمد پر اروشی نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔ 

اُروشی ابوظبی میں موجود ملک کی سب سے بڑی شیخ زید جامع مسجد میں حجاب پہن کر داخل ہوئیں اور لوگوں سے پیار اور محبت سے رہنے کی اپیل کی۔ 

سوشل میڈیا پر اُروشی کی یہ تصاویر کافی وائرل ہو رہی ہیں اور ان کے اس نئے انداز کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔ 

راج کمارراؤ جو اپنی سنجیدگی اور بہترین اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنے لڑکپن کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ مستی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

تصاویر میں راج کمار کافی الگ اور پرانے انداز میں نظر آرہے ہیں۔ راج کمار کے مداح ان کی یہ تصویریں دیکھ کر کافی حیرت میں ہیں کیونکہ آج کے راج اور پرانی تصویروں کے راج میں کافی فرق آ گیا ہے۔

 

 

 

شیئر: