Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ثنا میر کا عالمی ریکارڈ: سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی سپنر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اورسپنر ثنا میر نے ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے  کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا.
ثناء میر نے یہ اعزاز جنوبی افریقہ  کے خلاف ویلومورے پارک بنونی میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے کے دوران قائم کیا۔
جنوبی افریقہ کے بیٹرایس لوس کو جویریہ خان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ کراکے ثنا میر نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

میچ میں ثنا میر نے 10 اوورز میں 53 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔  اس وکٹ کے ساتھ ون ڈے میں ثنا میر کی کل وکٹیں 147 ہو گئیں۔ ثنا میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ احمد اور آسٹریلیا کی اسٹالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جن کی وکٹوں کی تعداد 146، 146 ہے۔  

ثنا میر اپنے ون ڈے کیریئر کے 117 میچوں میں  1599 رنز بھی بنا چکی ہیں۔ ون ڈے میں ان کا سب سے زیادہ سکور 52 ہے۔ انہوں نے ٹی 20 کے 100 میچز میں 796 رنز بھی بنا رکھے ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ثنا میر کو اس اعزار پر مبارک دی ہے۔ آئی سی سی نے اپنے ٹویٹر پیعام میں لکھا کہ " ثنا میر نے ابھی اپنی 147 ویں وکٹ حاصل کی ہے جس کا مطلب ہے کہ وہ کرکٹ کی تاریح میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی سپنر بن گئی ہیں۔ "
دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی  ان کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر مبارک باد دی ہے۔
 

شیئر: