Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام کا نیا ریکارڈ مگر پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست

امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے کے ساتھ نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا
 انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے میں پاکستان کو6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ امام الحق کی سنچری رائیکاں گئی ۔ انگلینڈ کوسیریز میں2-0 کی برتری حاصل ہوگئی ۔
 گرین شرٹس نے مقررہ اوورز میں9 وکٹوں پر358 رنز بنائے تھے ۔ ہدف کے تعاقب میں جیسن روئے اور جونی بیرسٹو نے اننگز کا آغاز کیا ۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں 159 رنز بنائے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب جیسن روئے 76 رنز بنا کر فہیم اشرف کی گیند پر آصف علی کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوئے۔جیسن روئے نے 55 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔
 جوبی بیر سٹو نے 128 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ ا نہیں جنید خان نے بولڈ کیا۔ انگلینڈ کی تیسری وکٹ 278رنز پر گری جوئے روٹ43 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کے آﺅٹ ہونے والے چوتھے بلے بازبین اسٹوکس 32رنز بنا سکے، جبکہ معین علی 46 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
 قبل ازیں امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے میزبان ٹیم کو فتح کے لئے 359رنز کا ہدف دیا ۔اوپنر فخر زمان جنھوں نے پچھلے میچ میں شاندار اننگز کھیلتے ہوئے سنچری سکور کی تھی آج صرف 2 رنز بنا کر پہلے ہی اوور میں آوٹ ہوگئے۔ پانچویں اوور میں بابر اعظم آئوٹ۔ انھوں نے 15 رنز بنائے ۔ حارث سہیل نے امام الحق کے ساتھ ٹیم کو سہارا دیا اور 68 رنز کی شراکت کی۔ کپتان سرفراز احمد 27 رنز بنا سکے۔ سرفراز احمد اور امام الحق کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔آصف علی نے امام الحق کا ساتھ دیا تاہم وہ 52 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اس کے بعد پاکستان کی وکٹیں یکے بعد دیگرے گرتی رہیں۔
امام الحق کا نیا ریکارڈ
     امام الحق نے انگلینڈ کے خلاف شاندار سنچری سکور کرنے کے ساتھ نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے 151 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے پاکستانی بلے باز کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
 اس سے قبل فخر الزمان نے دوسرے ون ڈے میچ میںرنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کے خلاف سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز کا اعزاز حاصل کیا تھا۔یہ ریکارڈ 2 دن بھی برقرار نہ رہ سکا۔مام الحق نے 151رنز کی اننگز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر اعجاز احمد نے 7 اپریل 1999 کو شارجہ کے مقام پر 137 رنز بنا ئے تھے۔

شیئر: