Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کو ایک اور شکست، سیریز انگلینڈ کے نام

انگلینڈ نے ناٹنگھم میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں پاکستان کو3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز انپے نام کرلی۔341 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا ۔5 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 3-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ۔جیسن روئے 114 نرنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بین اسٹروکس نے 71رنز کی ناقابل شکست ا ننگزکھیلی۔
    انگلینڈ کی جانب سے جیمز وینس اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا ۔ 14 ویں اوور میں محمد حسنین نے جیمز وینس کو بولڈ کر دیا۔جو روٹ اور جوز بٹلر کی وکٹیں عماد وسیم نے حاصل کیں۔ معین علی کوئی رن بنائے بغیر شعیب ملک کی گیند پر فخر زماں کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے ۔ جو ڈینلی جنید خان کا شکار بنے۔ عماد وسیم اور محمد حسینن نے 2,2 ، جبکہ جنید خان ، شعیب ملک اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 انگلش بلے باز جیسن روئے سنچری بنانے پر

 انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت 7 وکٹوں پر340 رنز بنائے۔ اننگز کی ابتدا میںپاکستان کو اس وقت دھچکا لگا جب امام الحق انجری کے سبب ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ووڈ کی تیز گیند کو پل کرنے کی کوشش میں گیند امام الحق کی کہنی پر جالگی۔
     بعد ازاں فخر زمان اور بابر اعظم نے 107رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی فخر زمان 57 رنز پرآئوٹ ہوئے ۔ محمد حفیظ نے بابر اعظم کے ساتھ 104رنز کی شراکت داری کے ذریعے پاکستان کا اسکور 220 تک پہنچا دیا، محمد حفیظ 59رنز بنانے کے بعد پولین لوٹے۔بابر اعظم نے ون ڈے کیریئر میں اپنی 9 ویں سنچری بنائی۔لیکن 115رنز پر وہ بھی آوٹ ہو گئے۔
شعیب ملک 41، آصف علی 17، عماد وسیم 12 اور کپتان سرفراز احمد نے 21رنز بنائے۔
سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوا ر کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

انگلش بلے باز ٹام کیرن رن آوٹ سے بچنے کی کوشش میں

     پاکستان کا ایک اور ریکارڈ
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں300 س ے زائد رنز بنا کر ون ڈے کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار 3 میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز اسکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔
 پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 361 رنز بنائے، دوسرے ون ڈے میں 9وکٹوں پر 359رنز جبکہ تیسرے میچ میں 7وکٹوں کے نقصان پر 340رنز کا ہدف دیا۔ 5 ایک روزہ میچوں کیسیریز کا پہلا ون ڈے بار ش کی نذر ہوگیا تھا۔کرکٹ کی تاریخ میں آج تک کسی بھی ٹیم نے لگاتار تین میچوں میں 340یا اس سے زائد رنز لگاتار تین میچوں میں اسکور نہیں کئے۔

شیئر: