Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قمرالزمان کائرہ کے بیٹے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ملک کی سیاسی قیادت کےعلاوہ سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں تعیزیتی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئرکے رہنما قمرالزمان کائرہ کے نوجوان بیٹے اسامہ قمر  کی نمازِ جنازہ ان کے آبائی شہر لالہ موسیٰ میں ادا کر دی گئی جس میں بلاول بھٹو زرداری سمیت  پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
جمعے کو اسامہ قمر اپنے آبائی شہر کے قریب ٹریفک حادثے ہلاک ہو گئے تھے اور اس وقت ان کے والد اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کر رہے تھے جب انھیں اس حادثے کی اطلاع دی گئی تھی۔
سنیچر کو نمازِ جنازہ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت سیاسی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد ان کی تدفین کر دی گئی ہے۔


جس وقت اسامہ قمر کے انتقال کے بارے میں خبر ملی اس وقت قمرالزمان قائرہ اسلام آباد میں تھے

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اسامہ قمر کی ہلاکت پر قمر الزمان کائرہ کو تعزیتی پیغامات دیے جا رہے ہیں اور  سنیچر کو ٹویٹر پر قمر الزامان کائرہ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے جس میں باپ بیٹے کی تصاویر کے ساتھ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی جا رہی ہیں۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے اسامہ قمر کے ساتھ اپنی سیلفی شیئر کرتے ہوئے اپنے غم کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ اس ویڈیو کلپ کو بھی بڑی تعداد میں شیئر کیا جا رہا ہے جس میں جب قمر الزمان کائرہ میڈیا سے بات کر رہے ہوتے ہیں تو ایک صحافی انھیں اچانک سے بیٹے کی موت کی خبر دیتا ہے جس پر صحافی کی بے حسی پر بات کی جا رہی ہے۔
20 برس کے اسامہ قمر کائرہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں زیر تعلیم تھے اور جمعے کو حادثے کے وقت ان کے ساتھ گاڑی میں ان کے دوست حمزہ بٹ بھی تھے جن کی موقعے پر ہی موت واقع ہو گئی۔
 
 

شیئر: