Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاسٹ بولر جنید خان کا انوکھا 'احتجاج'

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی حتمی سکواڈ سے ڈراپ کیے جانے پر فاسٹ باؤلر جنید خان نے انوکھا احتجاج کیا ہے۔
پیر کو ورلڈ کپ کے لیے حتمی سکواڈ کے اعلان کے بعد جنید خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں منہ پر کالی ٹیپ لگی ہوئی ہے۔
تصویر کے ساتھ جنید خان نے لکھا ' میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کیونکہ سچ کڑوا ہوتا ہے۔'


جنید خان کے ڈراپ کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ سینٹرل کنٹرکٹ سائن کرنے والے کرکٹرز کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں کے خلاف کوئی بات نہیں کر سکتے ہیں اور نہ کوئی بیان دے سکتے ہیں۔
 ماضی میں بیانات دیے جانے پر کئی کھلاڑیوں کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کے بھاری جرمانے کیے گئے اور ان سے معافی منگوائی گئی۔

I dont want to say anything. Truth is bitter. (Sach karwa hotha hai) pic.twitter.com/BsWRzu0Xbh

— Junaid khan 83 (@JunaidkhanREAL) May 20, 2019

واضح رہے کہ جنید خان کی جگہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔  جنید خان کی کارکردگی حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران متاثر کن نہں تھی۔  تاہم محمد عامر کی بھی کارکردگی کوئی خاص نہیں رہی اور گذشتہ 15 میچوں میں انہوں نے صرف پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ دورہ انگلینڈ کے دوران محمد عامر چکن پاکس کی بیماری کے سبب کوئی میچ نہیں کھیل پائےتھے۔
منگل کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں جنید خان، فہیم اشرف اور عابد علی کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی کو شامل کیا گیا تھا۔
جنید خان کے ڈراپ کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔
ایک ٹویٹر صارف عمیر اکرام نے لکھا کہ ' جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل کیا جا نا چاہیے تھا۔ ٹیم میں دو ناتجربہ کار 19 سالہ پلیر شامل ہے جو کہ ایک جوا ہے۔'

Junaid Khan should have been in the worldcup squad. Two 19 years old in the squad with very less experience. Thats a gamble. #WorldCup2019 #Pakistan #CWC19

— Umair Ikram (@umair_ikram1) May 20, 2019

   وقاص چودھری نامی ٹویٹر صارف نے لکھا کہ' حسنین کی جگہ جیند بہترآپشن ہوتا۔'
فاضل جمیلی نامی ٹویٹر صارف نے جنید کو مشورہ دیا کہ اپنے پرفارمنس کے ذریعے ناقدین کا منہ بند کریں، شاہد آفریدی کے نقش قدم پر نہ چلیں اور اپنے آپ پر بھروسہ کرین آپ کی ٹیم میں واپسی ہوگی جس طرح وقار یونس کی ہوئی تھی۔'

Phatichr sharm kr 90run de kr na feelding hoti hai na catch pkr skte ho na batting me20 30runs

— Alina Butt PTi (@alinabuttpti) May 20, 2019

 علینہ بٹ پی ٹی آئی نامی ہینڈل سے ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ' شرم کریں 90 رنز دے دیا، نہ فیلڈنگ آتی ہے نہ کیچ پکڑنا۔'

 ڈاکٹر عالیہ کریم نے لکھا کہ ' جنید بہت ہی بچکانہ ردعمل دیا آپ نے۔ آپ نے پرفارمنس نہیں دی اس لیے ٹیم سے آوٹ ہو گئے۔'

 

شیئر: