Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جب تھائی طلبہ پر پہلی بار حرمین میں تعلیم کے دروازے کھلے 

شاہ فیصل  نے تھائی طلبہ کی بھرپور معاونت کی اور ان کے معاملات کو فوری حل کروایا
’شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود تھائی لینڈ کے طلبہ سے خصوصی محبت رکھتے تھے ۔ 55 برس قبل ان کے ساتھ گزری چند ساعتیں آج بھی میرے دل و دماغ پر نقش ہیں۔‘
ان خیالات کااظہار تھائی لینڈ سے آنے والے مبلغ اسلام اور بنکاک کی جامع مسجد کے امام و خطیب شافعی عبدالقادر نے  ویب سائٹ سبق نیوز سے بات کرتے ہوئے کیا۔
امام شافعی شیخ عبدالقادر نے بتایا کہ ’یہ ان دنوں کی بات ہے جب میری عمر 19 برس تھی اور میں مکہ مکرمہ کی جامعہ میں شریعہ فیکلٹی کا طالب علم تھا، زمانہ طالب علمی میں مجھے یہ اعزاز حاصل ہوا کہ میں نے ان سے ملاقات کی ۔ جدہ اور طائف میں تھائی لینڈ کے مسلمانوں کے امور سے متعلق منعقدہ سیمینار میں شاہ فیصل بن عبدالعزیز آل سعود نے کہا تھا کہ تھائی لینڈ ہمارا عزیز ملک ہے۔‘
شاہ فیصل نے تھائی لینڈ میں سکولوں اور جامعات کے قیام میں مدد کی۔(شاہ فیئصل کی فائل فوٹو)
شاہ فیصل نے تھائی لینڈ میں سکولوں اور جامعات کے قیام میں مدد کی

شیخ عبدالقادر نے مزید کہا کہ شاہ فیصل سے ملاقات کے دوران انہوں نے تفصیل سے تھائی لینڈ میں مسلمانوں کے حالات کے بارے میں پوچھا تو ان کو بتایا کہ تھائی طلبہ دینی علوم حاصل کرنے کے شوقین ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ ارض حرمین میں اعلٰی تعلیم حاصل کریں جس کیلئے انہیں ایوان شاہی سے خصوصی اجازت دی جائے۔
شیخ قادر کے مطابق ’شاہ فیصل نے میری جانب گہری نظروں سے دیکھا جس سے مجھے اس بات کا یقین ہوگیا کہ میری بات نے ان کے دل پر اثر کیا ہے۔‘
شاہ فیصل نے تھائی طلبا کے لیے تعلیمی وظائف کے احکامات جاری کیے،امام شافعی عبدالقادر
شاہ فیصل نے تھائی طلبا کے لیے تعلیمی وظائف کے احکامات جاری کیے،امام شافعی عبدالقادر

شیخ عبدالقادر شافعی نے مزید کہا کہ سرکاری سطح پر کارروائی کے لیے انہوں نے فوری طور پردرخواست لکھ کر شاہ فیصل کے دفتر ارسال کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ’درخواست ارسال کرنے کے چند دن بعد ہی اطلاع ملی کہ ایوان شاہی سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی جامعات کے نام احکامات صادر ہوئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ علوم شریعہ کی فیکلٹی کے لیے تھائی لینڈ سے آنے والے تمام طلبہ کو تعلیمی اور رہائشی وظیفہ دیا جائے۔‘
شاہ فیصل کی وفات کی خبر جہاں عالم اسلام کے لئے ایک انتہائی اندوہناک خبر تھی وہاں تھائی مسلمانوں پر بھی غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا تھا ۔ شیخ الشافعی نے کہا کہ شاہ فیصل جیسی شخصیت برسوں میں پیدا ہوتی ہے وہ عالم اسلام کا اثاثہ تھے۔

شیئر: