Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں ڈبلیو ڈبلیو ای مقابلے ، انڈرٹیکر ’سپر شوڈاؤن‘ کے ہیرو 

ڈبلیو ڈبلیو ای ،یونیورسل اور انٹرکونٹیننٹل ٹائٹل کیلئے مقابلے ہوئے ۔
 جدہ کے شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی میں جمعہ کی شب ورلڈ ریسلنگ انٹر ٹینمٹ (WWE) کے مقابلے" سپر شو ڈاون " کے ہیرو انڈر ٹیکر قرار پائے ۔ شائقین کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اسٹارز کو دیکھنے کیلئے پہنچی ۔ مہمان خصوصی جنرل اتھارٹی آف اسپورٹس کے چیئر مین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل تھے ۔
سپر شو ڈاون میںدنیائے ریسلنگ کے بڑے نام شریک تھے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای ،یونیورسل اور انٹرکونٹیننٹل ٹائٹل کیلئے مقابلے ہوئے ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے پہلے سعودی ریسلر منصور الشھیل نے بھی نمایاں کامیابی حاصل کی ۔21 سالہ منصور الشھیل پہلے سعودی ریسلر ہیں جنہو ںنے امریکہ میں متعدد لائٹ ویٹ کے مقابلوں میں شرکت کی ۔ گزشتہ برس جدہ میں ہونے والے ریسلنگ کے مقابلے میں بھی شرکت کر چکے ہیں ۔
 انٹرکونٹیننٹل ٹائٹل کا دفاع کرتے ہوئے ڈیمونڈ نے مد مقابل فن بیلر کو شکت دی۔ریسلنگ کے سب سے بڑے نام انڈرٹیکر نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ہال آف فیم گولڈ برگ کو شکست دی ۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے یونیورسل چیمپیئن ستھ رولنس نے بارون کوربن کو شکت دے کر اپنا ٹائٹل برقرار رکھا ۔ کوفی کنگسٹن نے ڈ بلیو ڈ بلیو ای ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا ۔ شین میک مین نے رومین ریجنس پر فتح حاصل کی ۔ لارس سولیفین ٹیم نے لوٹیس ہاوس پارٹی پر کامیابی حاصل کی جبکہ رینڈی اورٹن نے طویل مقابلے کے بعد ٹرپل ایچ کو شکست دی ۔
 مقابلے دیکھنے کیلئے جہاں سعودی شائقین تھے وہاں غیر ملکیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی سب سے زیادہ شائقین پاکستان اور انڈیا کے دیکھے گئے ۔ 

ریسلنگ کے مقابلے دیکھنے کےلئے آنیوالی پاکستانی خاتون میڈیا سے گفتگوکے دوران(فوٹو:الریاضیہ)

ریسلنگ کا شوق رکھنے والی پاکستانی خاتون شیزا خان بھی کیلئے موجود تھیں۔ سعودی اخبار الریاضیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مقابلے دیکھنے اسٹیڈیم آئی ہوں ۔ میرے لئے یہ بڑا اہم موقع ہے کہ اپنے پسندیدہ ہیرو انڈر ٹیکر کو اسٹیڈیم میں براہ راست دیکھ سکوں گی ۔ شیزا خان کا کہنا تھا کہ جدہ میں اس طرح کے مقابلو ں کا انعقاد بہترین اقدام ہے جسے جاری رہنا چاہئے ۔ 
 واضح رہے کہ سعودی عرب میں فٹبال کے بعد ریسلنگ کو سب سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔گزشتہ سال بھی ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے مقا بلے دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

شیئر: