Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی

کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دیدی۔مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری کے باوجود آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو  شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات روشن کر لئے۔
ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 5ووکٹوں پر 381 رنز  بنائے ۔ جواب میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں  کے نقصان پر 333 رنزبنا سکی۔بنگلہ دیش کی جانب سے  تجربہ کار بیٹسمین مشفق الرحیم نے 102 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم ان کی سنچری ٹیم  کے کام نہ آسکی۔ ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبل حسین نے تین جبکہ مشرفی اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ فوٹو ایے ایف پی  

اوپنر تمیم اقبال نے 62،سومیا سرکار نے 10، شکیب الحسن نے 41 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ لٹن داس 20،محمداللہ 69، شبیر رحمان صفر، حسن مراج  اور مشرفی مرتضیٰ 6، 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، اسٹوائنس اور کولٹرنائل نے 2، 2 جبکہ زمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے 121 رنز بنائے۔ کپتان فنچ 53 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
دوسری وکٹ پر وارنر اور عثمان خواجہ نے 192 رنزبنائے اور اسکور کو 313 تک پہنچایا۔ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 166 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے ۔کہ عثمان خواجہ 10 چوکوں کی مدد سے 89 بنا کر آؤٹ ہوئے۔میکسویل 32 اور اسمتھ ایک رن بنا کر پویلین لوٹے ۔ اسٹوئینس 17 اور کیرے 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٔٹ رہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے سومیا سرکار نے 3 اور مستفیض الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

وارنر 147 گیندوں پر 166 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی

49 اوورز کے بعد بارش کی وجہ سے میچ کو تھوڑی دیر کے لیے روکنا پڑا۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے روبل حسین نے تین جبکہ مشرفی مرتضی اور شکیب الحسن نے دو دو وکٹیں حاصل کی۔ 
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کا اب تک تین بار سامنا ہوا جس میں آسٹریلیا کو دو میچوں کی برتری حاصل ہے جبکہ ایک میچ کا نتیجہ نہیں نکل سکا۔
1999 کے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہوئیں۔ آسٹریلیا نے اس میچ میں بآسانی سات وکٹوں سے بنگلہ دیش کو مات دی۔ دوسری بار دونوں ٹیمیں 2007 میں ٹکرائیں اس میچ میں بھی آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرایا۔
تیسری بار دونوں ٹیموں کا 2015 کے ورلڈ کپ میں آمنا سامنا ہونا تھا مگر بارش کے باعث میچ منسوخ کرنا پڑا تھا۔
آئی سی سی کی رینکنگ میں آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش آٹھویں نمبر پر موجود ہے۔ حالیہ ورلڈ کپ کی بات کی جائے تو اب تک آسٹریلیا نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے ہیں جبکہ ایک ہارا ہے۔

 

شیئر: