Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حکومت مخالف سیاسی میدان لگانے کی تاریخ

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے 26 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام(ف)کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔
 اے پی سی میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے یا حکومت گرانے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ چیئر مین سینیٹ کی تبدیلی پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ حالیہ بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اے پی سی میں پاکستان مسلم لیگ کی قیادت شہباز شریف کریں گے جن کے ساتھ مریم نواز سمیت پارٹی کے سینئر قائدین بھی ہوں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

آل پارٹیز کانفرنس 26 جون کو صبح 11 بجے اسلام آباد میں منعقد ہوگی (فوٹو:اے ایف پی)

دیگر جماعتوں میں جماعت اسلامی، اے این پی، قومی وطن پارٹی اوربلوچستان نیشنل پارٹی کی بھی شرکت متوقع ہے۔
قبل ازیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے اسلام آباد میں ان کی رہائش پر ملاقات کی تھی جس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے اے پی سی بلانے کی تجویز دی تھی۔
شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمن کے ساتھ اس ملاقات میں رواں ماہ کے آخر میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
اب مولانا فضل الرحمان نے 26 جون کو اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔

شیئر: