Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کئے، سلطنت عمان

عمان کے فرمانروا سلطان قابوس بن سعید ، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتنیاہو سے مسقط میں نقشہ سمجھ رہے ہیں (فائل فوٹو)
سلطنت عمان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم نہیں کئے۔ اس حوالے سے گردش کرنے والے دعوے سراسر غلط ہیں۔ 
یہ وضاحتی بیان عمانی دفتر خارجہ نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں دیا ہے۔دفتر خارجہ کا کہناہے کہ سلطنت عمان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی بابت ذرائع ابلاغ میں جو دعوے پھیلے ہوئے ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔
 عمانی دفتر خارجہ نے ایک او ر ٹویٹ میں توجہ دلائی کہ سلطنت عمان اسرائیلی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن مشن کی بحالی کا ماحول سازگار کررہی ہے۔ اس حوالے سے تمام بین الاقوامی اور علاقائی فریقوں کے درمیان رابطے بحال کرنے کیلئے سفارتی فضا بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیلی محکمہ خفیہ ”موساد“ کے سربراہ یوسی کوہن نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ تل ابیب نے مسقط کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلئے ہیں اور اسرائیلی دفتر خارجہ نے مسقط میں اپنا نمائندہ دفتر کھول لیا ہے۔
                

 

شیئر: