Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگنا کی بے باکی، سلو بھائی کی فٹنس ویڈیوز کا راز اور ملائکہ کی شاعری!

انڈیا کی نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کنگنا رناوت کو ان کی بے باکی کے لیے جانا جاتا ہے۔
انہوں نے اپنی نئی فلم ’ججمینٹل ہے کیا‘ کے ٹریلر لانچ پر ایک بار پھر بالی وڈ میں اقربا پروری کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا نام ’مینٹل ہے کیا‘ سے ’ججمینٹل ہے کیا‘ کر دیا گيا ہے۔
کنگنا نے کہا کہ حالانکہ سلمان خان کی فلم ’مینٹل‘ موجود ہے لیکن اس فلم کے لیے جب انہوں نے ’مینٹل‘ کا استعمال کیا تو انہیں روک دیا گيا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلم برادری کی جانب سے تنقید کے باوجود وہ اپنے ناظرین اور مداحوں کی جانب سے محبت اور قدر و منزلت پا کر خود کو پُراعتماد اور بااختیار محسوس کرتی ہیں۔
بالی وڈ کوئین نے کہا کہ ’میرے خيال سے جس طرح ناظرین مجھ سے پیار کرتے ہیں وہ مجھے بااختیار بناتا ہے۔ جس طرح میرے مداح میری اداکاری اور میری شخصیت کو پسند کرتے ہیں وہ مجھ میں اعتماد بھر دیتا ہے۔ لوگوں کی محبت مجھے بااختیار بناتی ہے۔ میں ان کی واقعی احسان مند ہوں۔‘

کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مداحوں کی محبت پا کر خود کو پُراعتماد محسوس کرتی ہیں، تصویر: اے ایف پی

سلمان کی ’فٹ انڈیا‘ کی تحریک

اب جب کنگنا رناوت نے سلمان خان کی فلم کا ذکر کر ہی دیا ہے تو آپ کو بتا دیں کہ سلو بھائی ان دنوں سوشل میڈیا پر فٹنس کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہے ہیں۔
اب جا کر یہ راز کھلا کہ وہ ملک بھر میں اپنے جم اور فٹنس کا سلسلہ شروع کرنے والے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل انہوں نے کپڑوں اور دیگر ساز و سامان کا برینڈ ’بیئنگ ہیومن‘ لانچ کیا تھا جو ساری دنیا میں کامیابی سے ہمکنار ہوا۔
معروف انڈین اخبار ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق ’بجرنگی بھائی جان‘ یا بالی وڈ کے ’سلطان‘ 2020 تک ملک بھر میں 300 سے زیادہ جمز کی چین شروع کر رہے ہیں۔ سلمان خان صرف بالی وڈ میں ہی نہیں بلکہ اپنے مداحوں میں بھی اپنی باڈی اور فٹنس ٹپس کے لیے قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔

سلمان خان ملک بھر میں اپنے جم کی چین اور فٹنس کا سلسلہ شروع  کرنے والے ہیں، تصویر: ٹوئٹر

اس سے قبل انہوں نے 'بیئنگ سٹرونگ ' کے نام سے فٹنس کے سازوسامان کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا تھا لیکن اس جم فرنچائز کو شروع کرنے کا ان کا مقصد جہاں انفرادی صحت اور فٹنس ہے وہیں فٹنس ٹرینرز اور کاروبار کے لیے ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کرانا ہے۔
سلمان خان نے رواں سال اپریل میں فٹنس کا ساز و سامان لانچ کیا تھا جو اب تک 175 جمز میں نصب کیا جا چکا ہے۔
ملک اور بیرون ملک ان کے جتنے مداح ہیں اس کے پیش نظر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کی یہ کوشش ’فٹ انڈیا‘ کی ایک تحریک ثابت ہو سکتی ہے۔

صحیح محبت کرنے والے کون؟

اب جب کہ ٹپس کی بات چل نکلی ہے تو حال ہی میں بالی وڈ کی ’مُنی‘ یعنی ملائکہ اروڑا نے بظاہر ارجن کپور کے لیے لیکن وسیع معنوں میں تمام محبت کرنے والوں کو ایک بات بتائی ہے۔

ملائکہ اروڑا بالی وڈ میں اپنے آئٹم سانگز کے ساتھ ساتھ فٹنس کے لیے بھی مشہور ہیں، تصویر: اے ایف پی 

وہ ان دنوں نیویارک میں ہیں اورارجن کپور بھی ان کے ساتھ ہیں اور بظاہر اب وہ ارجن کے ساتھ  اپنی تصاویر شیئر کرنے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کر رہیں۔
آپ کو اگر یقین نہ آئے تو ان کا انسٹا گرام پیج دیکھ لیں جہاں آپ کو ان کی تازہ مصروفیات اور سرگرمیاں نظر آ جائیں گی۔
بہرحال ملائکہ نے زمبابوے کے معروف شاعر بلی چپاتا کی ایک مختصر نظم شیئر کی ہے اور اس میں ارجن کپور کو ٹیگ کیا ہے۔ اس لیے اس میں زیادہ معنی تلاش کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔
جو سطریں انہوں نے نقل کی ہیں اس کا مفہوم اس طرح ہے کہ ’صحیح عاشق کبھی بھی آپ کو تکلیف نہیں دے گا۔ آپ امن سے ہم آہنگ ہوں گے۔ وہ جنگوں کو سینے میں بند کر لیں گے اور آپ کی ہڈیوں کو امرت سے بھر دیں گے۔‘
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

Happy bday my crazy,insanely funny n amazing @arjunkapoor ... love n happiness always

A post shared by Malaika Arora (@malaikaaroraofficial) on

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور نیویارک میں ارجن کی سالگرہ منانے گئے ہیں۔ ملائکہ نے ارجن کے ساتھ اپنی ایک تصویرسوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور لکھا کہ ’میرے خبطی اور پاگل پن کی حد تک پُرمزاح اور دلچسپ ارجن کو ہیپی برتھ ڈے۔‘ سدا کی محبت اور خوشی۔۔۔‘
واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا سلمان خان کے بھائی ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ہیں اوربولی وڈ میں اپنے آئٹم سانگز کے ساتھ ساتھ فٹنس کے لیے بھی مشہور ہیں۔

شیئر: