Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو 23رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2019 کے 42ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنا آخری میچ افغانستان سے کھیلا۔ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو312رنز کا ہدف دیا۔ افغانستان کی پوری ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 288رنز بناسکی۔ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیزنے مقررہ 50اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے۔ شائے ہوپ کو 77رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔
افغانستان کی پوری ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 288رنز بناسکی۔کپتان گلبدین نائب کے 5رنز بنا کرجلد آوٹ ہوجانے کے بعد رحمت شاہ نے اکرام علی خیل سے مل کر ذمہ دارانہ بیٹنگ کی ۔رحمت شاہ 62رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ نجیب زدران 31رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے۔ اکرام علی خیل86رنز پر کرس گیل نے ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا۔محمد نبی 2جبکہ سمیع اللہ شنواری 6رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔اصغر افغان 40رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،راشد خان نے 9رنز بنائے ۔دولت زدران ایک رن بنا کر برتھوائٹ کا شکار بنے۔شیرزاد نے آخری اوور میں 2چھکے اور 2چوکے لگا کر میچ میں دلچسپی پیدا کرنے کی کوشش کی مگر وہ 25رنز بنا کر آوٹ ہو گئے مجیب الرحمان 7رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
ویسٹ انڈیز کے بریتھوائٹ نے 4جبکہ کیمرروچی نے3وکٹیں حاصل کیں۔تھامس اور گیل کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
افغانستان کی ٹیم نے میگا ایونٹ میں کوئی میچ نہیں جیتا جس کے باعث کوئی پوائنٹ بھی حاصل نہیں کر سکی۔

ورلڈ کپ 2019 کے 42ویں میچ میں افغانستان اپنا آخری میچ ویسٹ انڈیز کے ساتھ کھیل رہا ہے

ویسٹ انڈیز کی اننگز 

ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے جانیوالے اس میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ویسٹ انڈیز نے6وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے ۔ آخری دس اوورز میں اسکور میں 111رنز کا اضافہ کیا جبکہ 40اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 200رنزبنا ئے تھے۔ کرس گیل اس میچ میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور 7رنز بنا سکے۔ انہیں دولت زدران نے وکٹوں کے پیچھے اکرام علی خیل کے ہاتھوں کیچ آوٹ کردیا۔ایون لیوس نے نصف سنچری اسکور کی اور 58رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔شائے ہوپ بھی نصف سنچری بنانے کے بعد آوٹ ہوئے ، انہوں نے 92گیندوں پر77رنز بنائے۔ شائے ہوپ کو 77رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔ویسٹ انڈیزکے چوتھے آوٹ ہو نے والے بلے باز ہٹمیر نے 39رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کے خلاف سنچری بنانے والے پوران نے نصف سنچری اسکور کی اور 58رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے۔ کپتان جیسن ہولڈر نے اسکور میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے 34گیندوں پر 45رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز نے ورلڈ کپ 2019ءکی اپنی آخری اننگز میں مقررہ 50اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 311رنز بنائے ۔ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ چکی ہیں۔ 

افغانستان کے بولر راشد خان اپنی ہی بولنگ پر رنز روکنے کی کوشش کر رہے ہیں

افغانستان کے کپتان گلبدین نائب نے اپنے سمیت مزید 5بولرز کا استعمال کیا ۔دولت زدران نے 2جبکہ شیرزاد،محمد نبی اور راشد خان نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔ 
312رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی پہلی وکٹ صرف5رنز پر گئی جب کپتان گلبدین نائب کو لیوس نے کیمرروچ کی گیند پر کیچ آوٹ کر دیا۔کپتان گلبدین کے جلد آوٹ ہونے کے بعد رحمت شا ہ اور وکٹ کیپر /بیٹسمین اکرام علی خیل نے وکٹ پر ٹھہرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

 افغانستان کی ٹیم گزشتہ 8میچوں میں کوئی ایک میچ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکی ۔کپتان گلبدین نائب کی بھرپور کوشش ہے کہ اس میچ میں کامیابی حاصل کر کے 2پوائنٹس ضرور حاصل کر لیں۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم بھی سوائے پاکستان کیخلاف ایک جیت کے کوئی بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف بارش کے باعث انہیں ایک پوائنٹ حاصل ہو گیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس میگا ایونٹ میں 3پوائنٹس حاصل کر کے 9ویں نمبر پر ہے۔

شیئر: