Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہی وقت میں دو مردوں سے نکاح پر خاتون کو قید کی سزا

عدالت نے خاتون کو 2برس قید اور 10ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔(فوٹو:اے ایف پی)
مراکش کی ایک عدالت نے خاتون کو پہلی شادی کے باوجود دوسرے شخص سے نکاح کرنے پر 2 برس قید اور 10 ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔ 
مراکشی اخبارات اور ’’الیوم 24‘‘ ویب سائٹ کے مطابق 30 سالہ مراکشی خاتون کا تعلق مکناس شہر کے البساتین محلے سے ہے۔ خاتون کا پہلا شوہرایک کمپنی کا مالک تھا جبکہ دوسرا شوہر فوج میں بطور کمانڈر تعینات ہے اور دونوں مختلف علاقوں میں سکونت پذیر ہیں۔
 خاتون کا پہلا شوہر کسی کیس میں گرفتارہو کر جیل چلا گیا، اسی دوران خاتون نے اس سے طلاق کا دعویٰ عدالت میں دائر کردیا اور ایک فوجی افسر سے شادی کرلی۔ 
خاتون کا پہلا شوہر جیل چلا گیا تو انہوں نے ایک فوجی افسر سے شادی کرلی۔
خاتون کا پہلا شوہر جیل چلا گیا تو انہوں نے ایک فوجی افسر سے شادی کرلی۔ فائل فوٹو

خاتون نے  دوسری شادی کرنے کے لیے سرکاری ادارے سے ایک جعلی سرٹیفکیٹ حاصل کیا تھا جس میں ظاہر کیا گیا تھا کہ انہوں نے کبھی کوئی شادی نہیں کی۔
جیل سے رہائی کے بعد خاتون کے پہلے شوہر کو اپنی بیوی کی شادی اور اس کے دوسرے شوہر سے بچوں کا علم ہوا۔
عدالت نے خاتون کو 2برس قید اور 10ہزار ڈالر جرمانے کی سزا سنادی۔
خاتون نے عدالتی فیصلہ چیلنج کیا تاہم اعلٰی عدالت نے اعتراضات مسترد کردیے۔ فائل فوٹو

امارات الیوم کے مطابق خاتون نے عدالتی فیصلے کو جو شروع میں پرائمری کورٹس سے جاری ہوا تھا اعلٰی عدالت میں چیلنج کیا تاہم وفاقی عدالت نے خاتون کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ سماجی آداب اور مذہب کے منافی سرگرمیوں پر امارات میں پابندی ہے۔ جو شخص غلط کام کا مرتکب ہوگا یا اس پر آمادہ کرے گا یا اس کا پروپیگنڈہ کرے گا تو اسے قید کی سزا ہوگی۔
 پبلک پراسیکیوشن نے خاتون پر سرکاری دستاویز میں جعلسازی، شوہر سے بدعہدی اور دھوکہ دہی کی فرد جرم عائد کی تھی۔ 

شیئر: